مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرے گی این سی پی : نوٹ بندی, جی ایس ٹی اور گؤ رکشا پر تشویش
نئی دہلی6اکتوبر: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے معیشت کی بدحالی اور گؤ رکشا کے نام پر لوگوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردینے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی پی کے ترجمان دیوی پرساد ترپاٹھی نے یہاں پریس کانفرنس میں پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے جی ڈی پی کم ہونے پر کافی تشویش کا اظہار کیا گیا۔جی ایس ٹی کی وجہ سے کسان، دکاندار اور