آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت حادثے میں بال بال بچے

نئی دہلی:آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ایک حادثے میں بال بال بچے ہیں۔ یمناایکسپریس وے سے ان کی گاڑیوں کاقافلہ گزررہا تھا کہ تبھی ٹائرپھٹنے سے گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثہ یمناایکسپریس وے پر متھرا کے علاقے کے قریب ہوا۔موہن بھاگوت بالکل محفوظ ہیں۔ بعدمیں انہیں دوسری گاڑی میں بٹھا کر روانہ کیاگیا۔ متھرامیں ان کا پروگرام ہے۔پولیس سے ملی معلومات کے مطابق موہن بھاگوت ورنداون کے پانگھاٹ میں واقع آشرم میں سنت وجے مہاراج کے یہاں ’’مانسی مرکز‘‘ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔ اس پروگرام میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی مدعوہیں۔