تاج محل کوسیاحتی مقامات کی فہرست سے نکالے جانے کا فیصلہ سنکی وزیراعلی یوگی کی تنگی نظری کی اعلی مثال

ممبئی ، ۳، اکتوبر:(آمنا سامنا میڈیا) اتر پردیش کی یو گی سرکار نے مغل حکومت کی مشہور تاریخی یادگار تاج محل کو سرکاری سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکالے جانے کا فیصلہ سنکی وزیراعلی یوگی کی تنگی نظری کی اعلی مثال ہے ۔ اس فرقہ پرستانہ فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یوپی حکومت نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا کے آر ایس ایس کی بھارتہ جنتا پارٹی حکومت مسلمانوں کی بھارت سے شناخت مٹانا چاہتی ہے ۔یوگی اور مودی کی فرقہ وارانہ ذہنیت اور تنگ نظری بھارت کو دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور کررہی ہے ۔ دنیا کا ساتواں عجوبہ تاج محل کوسیاحتی مقامات کی فہرست سے نکالے جانے کی سازش کے پیچھے مستقبل کے بھارت کے سامنے اس خوبصورت تاریخی یادگارکوہندو راجہ سے منسوب کرنا ہے ۔