زنابلجبرکے مجرم بابا رام گرمیت کی منھ بولی بیٹی روپوش ہنی پریت پولیس کے شکنجے میں ، عدالت میں آج پیشی

چنڈی گڑ ھ 3 ، اکتوبر:عصمت دری الزام میں سلاخوں کے پیچھے زنابلجبرکے مجرم بابا رام گرمیت کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت اب ہریانہ پولس کی گرفت میں ہے واضح ہوکہ ہریانہ پولس ہنی پریت کی تلاش میں نیپال اور ملک کے مختلف شہروں کی خاک بھی چھان چکی ہے ۔ گرفتاری سے قبل ٹی وی پر نظر آنے والی ہنی پریت نے واضح لفظوں میں کہا وہ نیپال فرار نہیں ہوئی تھی ،ہنی پریت نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس کے والدنے ہمیشہ ملک سے وفاداری کی تعلیم دی ہے ،ان کی تعلیمات ملک مخالف نہیں ہے؛ لیکن ان کو آج غداروطن کہا جاتا ہے۔ ان کو یقین ہے کہ ان کی جیت ہوگی ۔ ہنی پریت پر بابا رام گرمیت کی گرفتاری کے بعد بھڑکے تشدد ،آگ زنی اور لوٹ مار کیلئے عقیدت مندوں کواکسانے اور اس کی مانیٹرنگ کرنے کا الزام ہے ۔ 25 اگست کوبابا رام گرمیت کی گرفتاری سے واقع تشدد کے بعد ہریانہ پولیس نے موسٹ وانٹیڈ کی فہرست میں ہنی پریت کو بھی کو شامل کیا ہے ۔ہریانہ پولیس تقریبا ایک ماہ سے روپوش ہنی پریت کی تلاش میں تھی اس سلسلے میں نیپال، راجستھان، بہار، دہلی تک کی خاک چھانی تھی ؛ لیکن اسے اس عمل میں ناکامی ہی ہاتھ لگی ۔پنچ کولہ کے پولیس کمشنر نے ہنی پریت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہنی پریت کو بدھ کے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پنچ کولہ کی عدالت نے 25 ستمبر کو ہنی پریت آدیتیہ انساں اور پون انساں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ہریانہ پولیس نے ان تینوں کو دھوکہ دہی، تشدد اور ڈرا سربراہ کو فر ار ہونے کا موقعہ فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ واضح ہوکہ ہنی پریت جو خود کو بابا رام گرمیت کی منھ بولی بیٹی کہتی ہے وہ در اصل راہل نامی ایک شخص کی بیوی ہے جسے بابا رام گرمیت اپنی طاقت کا استعمال کرکے بیٹی بنا کر اپنی معیت میں رکھتا تھا ،ہنی پریت بابا رام گرمیت کی کئی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے ۔