بھارتی بینکوں سے نو ہزار کروڑ روپے لوٹ کر فراربھگوڑا شراب تاجر وجے مالیا لندن میں گرفتار کیا مود ی حکومت بھارت لانے میں کامیاب ہوگی ؟

لندن 3اکتوبر:بھارت کے بھگوڑے شراب کے تاجروجے مالیا کو لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی ڈی نیوز کے مطابق مالیا کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکیا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ بھارتی حکومت مالیا کی خود سپردگی کی کوشش میں ہے جس کیلئے قانونی کارروائی چل رہی ہے ۔ دراصل ایڈی اور سی بی آئی کی ایک ٹیم کچھ مہینے پہلے لندن پہنچی تھی مقامی عدالت میں مالیا کے خلاف ثبوت پیش کئے گئے تھے۔ ڈی ڈی نیوز کے مطابق لندن کی عدالت ایڈی کے ثبوتو ں کو کافی سمجھا ہے ۔ جس کے بعد مالیا کی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ مالیا کو اس سے پہلے لندن میں ایک سال قبل اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن کچھ ہی گھنٹے میں عدالت سے انہیں ضمانت مل گئی تھی ، مئی میں سی بی آئی اور ایڈی کے4 ممبروں کی ٹیم برطانیہ پہنچی تھی اورحکام نے مالیاکے خلاف قرضہ کی ادائیگی میں ناکام رہنے کے متعلق معلومات اور ثبوت فراہم کیاتھا۔ واضح ہوکہ بھارتی بینکوں کی9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض کی ادائیگی کا سامنا ہے ۔ مالیا ملک سے فرار ہوکر لندن میں مقیم ہیں علاوہ ازیں مالیا پر اس کے علاوہ اور بھی دیگر مالیاتی قرض کے الزامات ہیں ۔