نئی دہلی یکم اکتوبر:قومی دارالحکومت علاقہ میں دہلی میٹرو سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں اور عوامی تنظیموں نے کرایہ میں غیر معمولی اضافہ کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے سے ہی مہنگائی سے پریشان لوگوں پر اور مار پڑے گی اور لوگوں کو سفر کرنامشکل ہو جائے گا۔تقریباََچھ ماہ کے اندر درمرتبہ میٹرو کرایہ میں اضافے کے اعلان سے مسافروں میں بہت زیادہ غصہ ہے اور وہ کرایہ میں اضافہ کی پرزور مخالفت کر رہے ہیں۔اس اضافہ کی وجہ سے مسافروں کی کمر ٹوٹ جائے گی اور فی کس مسافر دس روپے کا اضافہکرنے سے اوسطا ایک خاندان پر کم از کم 2000 روپئے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔