گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی گاندھی جینتی کے دن امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرے گی۔

نئی دہلی یکم اکتوبر : عام آدمی پارٹی کے گجرات یونٹ نے کہا کہ وہ 2اکتوبر کوروڈ شو کے بعد آئندہ گجرات اسمبلی کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کریں گے۔پارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپ نے زمینی حقائق کی آگاہی کیلئے اسمبلی کی182نشستوں میں21حلقوں میں عمومی نشست کرے گی تاکہ زمینی صورتحال کی جائزہ لیں۔مجموعی طورپر125لوگوں نے ان 21 نشستوں پر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے بیان کے مطابق کے سیاسی معاملات کمیٹی کی منظوری کے بعد 2اکتوبر کو ان نشستوں پر امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا۔اس سے قبل شہر میں ایک روڈ شو بھی کیا جائے گا۔ واضح ہوکہ روڈشوکے ساتھ گجرات میں رسمی طور پر اپنے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔22 میٹر طویل کی طوالت پر محیط یہ روڈ شو نرودا سے شروع ہوکرمیں آشرم میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس ختم ہوگا ۔ جس میں عام آدمی پارٹی کے قد آور لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔