فوجی اور سفارتی طور پر شکست کے بعد سے بھارت میں عدم استحکام پیدا کرنے کی پاکستانی سازش: جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ
جموں یکم اکتوبر : جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ نے سرحد پار سے کھودی جا رہی14فٹ طویل سرنگ کا پتہ لگانے کے لئے بی ایس ایف کی آج تعریف کی اور کہا کہ پاکستان فوجی اور سفارتی طور پر شکست کھاکے بعد پریشان ہے۔ سنگھ کا بیان اس وقت آیا جب یہاں ارنیاسیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر پر سرنگ کھودی گئی تھی جس کا بی ایس ایف نے پتہ لگا یا لیا ۔سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ سرحد پر اور جموں و کشمیر کے اندربھارت کے ہاتھوں فوجی اور سفارتی طور پر شکست کے بعد سے پاکستان بے چین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جسے اسلامی دنیا کی قیادت کا زعم ہے ،وہ دنیا میں الگ تھلگ پڑ گیا ہے اور اس کے قریبی دوست چین نے بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کی حمایت نہیں کرے گا۔بی ایس ایف کی طرف سے سرنگ کا پتہ لگائے جانے کے متعلق پوچھے جانے پر سنگھ نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ارادے سے سب کچھ کر رہا ہے اورپاکستان کایہ منشا ہے کہ بھارت میں افراتفری کا ماحول پیدا کرے ۔سنگھ نے پاکستان پر فائرنگ ،معصوم افراد کو قتل کرنے اوردہشت گردی کی حمایت نیز عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام لگایا ۔ جب کہ حالیہ دنوں پاکستان نے بھارت پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزی کا الزام لگا یا اورکہا کہ بھارت خطہ میں خود عدم استحکام کی صورت پیدا کرنے کے حق میں ہے ۔