شامی اسلحے کے گودام پر اسرائیلی حملہ

یروشلم:اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے نواح میں واقع اسلحے کے ایک بڑے گودام کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق اسلحے کا گودام لبنان کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے استعمال میں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے اس گودام پر جمعہ بائیس ستمبر کی علی الصبح راکٹ فائر کیے۔ لبنانی ٹیلی وڑن چینل المیادین نے بھی اسرائیلی حملے کی تصدیق کی لیکن اِس سے ہونے والے جانی یا دوسرے نقصان کی تفصیلات عام نہیں کیں۔ اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔