ہرمذہب اچھائی ، آپسی میل ملاپ اور امن کی تعلیم دیتاہے! قدسیہ انجم

سہارنپور (احمد رضا) ملک کا عوام اندنوں عدم رواداری، بیروزگاری اور فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے دائرے سے خاصہ تنگ وپریشان ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ نئی نسل بھی اس زہر سے محفوظ نہی رہگئی ہے ہم مذہب کے نام پر لڑنے جھگڑنیکو تو ہر وقت تیار رہتے ہیں مگر مذہب کی تعلیم اور مذہب کی خصوصیات سے انجان ہیں ؟ پرچم سوشل تنظیم کی بانی اور نگراں سینئر اسکالر قدسیہ انجم نے گزشتہ روز مندرجہ بالا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم اے ہال کی ایک شاندار تقریب میں موجود حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گیتا، وید، گرنتھ صاحب اور قرآن کی تعلیم کے حسب منشاء ہم سبھی کو عدم رواداری، بیروزگاری اور فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے دائرے کو ختم کرناہوگا ہر مذہب اچھائی ، آپسی میل ملاپ اور امن کی تعلیم دیتاہے بس ہم پر لازم ہے کہ ہم اس راہ مستقیم پر خد چلیں اور دیگر افراد کوبھی مذہبی تعلیم سے روشناس کراتے ہوئے پیار اور محبت کے دیپ گھر گھر جلائیں یہی سب سے بڑی انسانی اور مذہبی خدمت ہوگی!
ضلع کے نامور ہندو کنیا انٹر کالج کی قابل پرنسپل قدسیہ انجم نے فرقہ پرستوں پر تنز کستے ہوئے کہاکہ ملک کے امن وامان اور بھائی چارے کو ضرب لگانیوالے لوگ مٹھی بھر ہیں انکا مذہب اور انسانیت سے کوئی واسطہ کسی بھی طرح کا نہی ہے ہمکو اپنے معاشرہ کو اس طرح کے غیر سماجی عناصر سے بچانا ہوگا تبھی ہم اور ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ سکتاہے ! پرنسپل قدسیہ انجم نے فرقہ پرستوں کو ملک اور انسانیت کا کھلا دشمن قرار دیتے ہوئے ایسے جراثیم سے ملک اور قوم کو محفوظ رکھنے کا عزم دہرایا آپنے عوام سے گزارش کی کہ وہ ایسے عناصر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ملک سے فرقہ پرستی ، بیروزگاری اور عدم رواداری کے بھوت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نیست ونابود کرنیکے لئے عملی اقدام کریں!پرچم سوشل تنظیم کی بانی اور نگراں سینئر اسکالر قدسیہ انجم نے بیباک لہجہ میں فرمایاکہ اندنوں گیتا، وید، گرنتھ صاحب اور قرآن کی تعلیم کو گھر گھر تک لیجانا ہم سبھی ہندوستانیوں کی بڑی ذمہ داری ہے ہم خد ہی ملک ست اس بیماری کا خاتمہ مذہبی تعلیم ہی سے بہتر طور پر کر سکتے ہیں