,کیا نئے سال کی دعااحادیث سے ثابت ہے؟محمد نجیب قاسمی سنبھلی
آمنا سامنا میڈیا۔اسلامیات
اِن دنوں سوشل میڈیا پر نئے ہجری سال کے لیے ایک دعا شيئر کی جارہی ہے، جس کے
متعلق متعدد حضرات نے مجھے سے سوال کیا۔ تو جواب عرض ہے کہ جی ہاں یہ حدیث صحیح ہے، البتہ یہ دعا صرف نئے سال کے لیے مختص نہیں ہے بلکہ نئے سال کی طرح نیا مہینہ شروع ہونے پر بھی یہ دعا پڑھی جاسکتی ہے۔ احادیث میں مذکور ہے کہ جب نیا سال یا مہینہ شروع ہوتا تو صحابۂ کرام اس دعا کو سیکھا کرتے تھے اور بتایا کرتے تھے۔ غرضیکہ اس دعا کو ہر ماہ کے شروع میں پڑھنا چاہئے، اگرچہ نئے سال کے موقع پر بھی پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
نئے ہجری سال کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرنا شریعت اسلامیہ میں حرام نہیں ہے لیکن حضور اکرم ﷺ اور صحابۂ کرام سے نئے سال کے موقع پر مبارک باد پیش کرنا ثابت نہیں ہے۔ اس لیے بچنے میں خیر معلوم ہوتی ہے۔