محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی اپیل ادارۂ شرعیہ پٹنہ کے نمبر پر خبر دیں

پٹنہ،20ستمبر:مفتی حسن رضا نوری صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ مطلع کرتے ہیں کہ ذی الحجہ 1438ھ کا مہینہ اختتام پذیر ہے اور ماہ محرم الحرام آنے والا ہے۔ اسلئے تمام مسلمانوں سے گذارش ہے کہ 29ذی الحجہ مطابق21ستمبر بروزجمعرات محرام الحرام کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور اگرچاند نظر آجائے تو اپنے مقامی ذمہ دار عالم دین کے پاس جاکر شہادت دیں یا ادارۂ شرعیہ کے درج ذیل نمبر پر خبر دیں۔0612-2687294, 7050470021, 9234783211