یونانی کالجوں کے اساتذہ کے لئے سی ایم ای میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30؍اکتوبر
علی گڑھ،20ستمبر:ملک کے مختلف یونانی کالجوں میں شعبۂ علم الادویہ اور اس کے متعلقہ موضوعات میں برسرِکار اساتذہ کے لئے اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے سی ایم ای پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ شعبۂ علم الادویہ کے چیئرمین پروفیسر اقبال احمد نے بتایا کہ 4؍دسمبر 2017سے 9؍دسمبر 2017تک منعقد ہونے والے اس6؍روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کے خواہشمند اساتذہ اے ایم یو کی ویب سائٹ سے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ای میل کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم کو بذریعہ ڈاک بھی بھیجنا لازمی ہے ۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30؍اکتوبر 2017ہے