انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھاری بارش ہونے کی جانکاری فراہم کی مہاراشڑ سرکار اور ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے،ہیلپ لائن نمبر 1916 جاری کیا۔
ممبئی ۱۹ستمبر:آمنا سامنا میڈیا خاص خبر، ۔محکمہ بی ایم سی،سے آمنا سامنا میڈیا نے ممبئی میں بارش سے متاثرحالات کی فون پرجانکاری حاصل کی شری مئیکر نے معلومات فراہم کرتے ہوئے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھاری بارش ہونے کی جانکاری فراہم کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے مہاراشڑ سرکار اور ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ کالجوں کے لیے اب تک ایسا اعلان کوئی نہیں کیا گیا ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے بی ایم سی نے ہیلپ لائن نمبر1916 جاری کیا ہے ۔
گزشتہ بارہ گھنٹوں سے ممبئی اور مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں بھاری بارش کے چلتے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، ممبئی کی رفتار سست ہوگئی ،کاروباری اور نوکری پیشہ افراد نے جلدی گھروں کو پہنچنے میں عافیت سمجھی ۔سبھی شاہراوں پر ٹریفک رہا ۔ممبئی لوکل ٹرین کی سروس پر بھی اثر پڑاجس کی وجہہ سے بے تحاشہ بھیڑ ہوگئیمسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا