چارسالہ بچے کے گولی چلانے سے ماں کی زندگی کا خاتمہ

بیروت ،۱۹ ستمبر:لبنان کے جنوب میں ایک خاتون اپنے 4 سالہ بچے کے ہاتھ سے غلطی سے گولی چل جانے کے سبب موت کے منہ میں چلی گئی۔نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز جنوبی لبنان کے قصبے کفرا میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی اسی سے ملتے جلتے واقعے میں جنوب کے ایک دوسرے قصبے میں 11 سالہ لڑکے نے غلطی سے ایک 8 سالہ بچے پر گولی چلا دی تھی۔لبنان میں ہتھیار رکھنے اور فائرنگ کرنے پر روک لگانے کے لیے کسی قسم کا سخت قانون لاگو نہیں ہے۔