ملائیشیا ۸ ۱ ستمبر:ملائیشیا کے حکام نے ایک مسلم مذہبی جماعت کے اعتراضات کے بعد کوالالمپور میں ہونے والے سالانہ بیئر فیسٹیول کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیسٹیول دارالحکومت میں ہر سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جاتا رہا ہے۔ ملائیشیا میں چین اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد کافی تعداد میں موجود ہیں، جو بیئر استعمال کرتے ہیں تاہم ملائیشیا کی مسلم مذہبی جماعت پین ملائیشین اسلامک پارٹی (PAS) اس طرح کے کنسرٹس اور ایونٹس کے خلاف مظاہرے کرتی رہتی ہے جس میں شراب کا استعمال ہوتا ہو۔ کوالالمپور کے سٹی حال کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بیئر فیسٹیول کے انعقاد کے لیے دی جانے والی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔