قو م کی خوشحالی اور بہبود بی ایس پی کااولین مقصد! محمودعلی ایم ڈی

سہارنپور( احمد رضا) بہوجن سماج پارٹی کے سرگرم قائد ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی نے آج میرٹھ کی بسپاریلی کو میرٹھ میں ہونیوالی بہوجن سماج پارٹی کی اب تک کی سب سے بہترین اور کامیاب عوامی ریلی بتایا ریلی کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمودعلی نے ایک ہم بیان میں سب سے پہلے اپنے ضلع کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جیت اللہ کے کرم پر منحصر ہیہمارا کام محنت کرناتھا وہ میں اپنے سبھی ساتھیوں کے ہمراہ کرچکا ہوں لوک سبھا ۲۰۱۹ جیتنا ہماری پارٹی کا اہم مقصد ہے آپنے کہاکہ آج کی میرٹھ میں ہونیوالی بہوجن سماج پارٹی کی یہ شاندار ریلی انہی کوششوں کانتیجہ ہے ! بسپاکے سابق ایم ایل سیے اور سرگرم قائد حاجی محمد اقبال نے کہاکہ ہمیں جس قدر پیار ضلع کے عوام نے دیا اسکا بدل ہم نہی دیسکتے ہیں مگر پہلے کی طرحہم بسپاکے رہنما کی حیثیت سے آگے بھی ہمیشہ ہی قوم کی اسی طرح بے لوث خدمت انجام دیتے رہیں گے ایم ایل سی محمود علی اور حاجی محمد اقبال سابق ایم ایل سی نے بسپا سپریمومایاوتی کی آجکیکامیاب ترین میرٹھ کی کارکنان ریلی میں عوام کی زبردست شرکت کو بسپاکی بڑی جیت قرار دیا بہوجن سماج پارٹی کے دونوں با اثر قائدین نے ہزاروں کارکنان کی بھیڑ کیساتھ ریلی سے واپس آتے ہوئے صحافیوں کے روبرو واضع کیاکہ ریلی کی بھاری بھیڑ نے آنیوالے لوک سبھا چناؤ کی سچائی اجاگر کردی ہے آج ملک کی سیاسی زمین پر بسپاہی بھاجپاکو مات دینے میں سب سے مضبوط سیاسی جماعت ہے جو ہر طرح سے فرقہ پرستوں کو دھول چٹانے میں فٹ ہے! دونوں بسپا قائدین نے کہاکہ اگر آنیوالے لوک سبھا چناؤ میں عوم کی یہی ہمدردی ہمارے ساتھ رہی تو ہماری سرکار بن جانیکے بعد مسلم اور دلت فرقہ کے ساتھ ساتھ دیگر اقوام کے لئے بھی بہتر سے بہتر اور ترقیاتی اسکیموں کو پھر سے اسی صاف شفاف روایت اور انداز کیساتھ شروع کرایا جانا ہمارے لئے پہلا کام ہوگا،بہوجن سماج پارٹی کے قد آور ا قائد محمود علی اورحاجی محمد اقبال نے کہاکہ سیاسی زندگی کے آغاز سے ہی ضلع کے عوام کی خوشحالی اور ترقی انکے سیاسی اور سوشل کیرئر کا اہم اور سب سے بڑا مقصد رہاہے مسلم قوم کی تعلیمی پستی کے سوال کی بابتقائدیننے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو ہر صورت تعلیم کے بیش قیمتی زیور سے آراستہ کرنا ہم سبکی پہلی ذمہ داری بنتی ہے ہمیں تعلیم کو اپنا پہلا فرضمانتاہوں قوم کیلئے تعلیم ہی اس دور میں اشد ضروری ہے حاجی محمد اقبال نے کہاکہ تعلیم لڑکیوں کے لئے بھی آج بہت ضروری ہے تاریخ شاہد ہیکہ ہماری خواتین نے تعلیم حاصل کرکے بلندمقام حاصل کئے ہیں اور معاشرے کو جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر تعلیم کی روشنی سے منورکیا ہے آپنے نے صحابہ اجمعین کی زندگی کو سامنے رکھ کر عورتوں کو زندگی گزارنے پرزوردیا،دینی ،دعوتی واصلاحیپروگراموں کے انعقاد پر روشنی ڈالی اپنے بیان میں حاجی محمد اقبال نے کہاکہ عورتیں اگرتعلیم یافتہ ہوں تو وہ معاشرہ کو تعلیم کے ز یورسے آراستہ کرسکتی ہیں اوراپنے بچے وبچیوں کو تعلیم کی بلندیوں تک پہنچاسکتی ہیں بہوجن سماج پارٹی کے قائد حاجی محمد اقبال نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھیقوم ترقی ہی نہیں کرسکتیں انہوں نے خواتین کو اسلامی تعلیم اور تربیت کو سامنے رکھ کر تعلیم حاصل کرنے پر زوردیا۔