سیمانچل گاندھی: اب ہمارے بیچ نہیں رہے؛

خالدانور،پورنوی
17۔ستمبر 2017
سیمانچل گاندھی سے مشہور،سینئر سیاسی رہنما،ایک قدآور لیڈر ،ارریہ لوک سبھاسے ایم پی جناب  الحاج تسلیم الدین صاحب اب اس دنیامیں نہیں رہے،اناللہ واناالیہ راجعون،مرحوم سیمانچل کے گاندھی اور غریبوں کے مسیحاکے طور پر جانے جاتے تھے،نہ صرف مسلمان بلکہ دوسروں میں بھی اتنے ہی مقبول تھے،وہ کشن گنج لوک سبھاسے بھی ایم پی رہے، جب بھی رہے قوم وملت کے لئے انہوں نے بڑاکام کیا،وہ کام کرتے تھے اور کام کرنے پر ہی یقین رکھتے تھے،وہ بے باک تھے،انہوں جو بھی بہتر سمجھااسے لوگوں اورمیڈیاکے سامنے برملاکہہ دیا،اس کی انہیں  کئی بارقیمت بھی چکانی پڑی ہے ،مگر وہ گاندھی تھے،جو بولناتھابول دئے،جن دنوں مہاگٹھبندھن کی  بہار میں حکومت تھی،اورمعزز وزیراعلی حکومت بہارنتیش کمار کے پی ایم بنائے جانے کی خبریں گشت کرنے لگیں ،پارٹی سے اوپر اٹھ کر انہوں نے واضح طور پرکہہ دیاکہ وہ پی ایم بننے کے لائق نہیں ہیں،اس طرح کے ہزاروں مسئلے پیش آئے انہوں نے بڑی بیباکی سے اس کا جواب دیا،اور کبھی بھی یہ نہیں سمجھاکہ پارٹی سے ہم نکال دئے جائیں گے۔ یقینااب وہ ہمارے  بیچ نہیں رہے ،اب ایک خلاسامحسوس ہورہاہے،اللہ سے دعاء ہے، اللہ ان کانعم البدل عطاء فرمائے۔آمین,ہماری دعاء ہے اللہ  ان کی خطاوں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس کے اعلی مقام پر فائز کرے ،آمین