برطانیہ کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد نصب کرنے والے ۱۸ سالہ نوجوان کی گرفتاری کی خبر اندرونی سلامتی کو لاحق خطرے کے پیش نظرمزید سکیورٹی
لندن16ستمبر:برطانوی پولیس نے مغربی لندن کے ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد نصب کرنے والے بعدشخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی اندرونی سلامتی کو لاحق خطرے کے تناظر میں مجموعی سکیورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی ملکی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیدی مقامات کی نگرانی اب فوجی دستے کریں گے۔ جمعہ پندرہ ستمبر کو جنوب مغربی لندن کے پارسنز گرین اسٹیشن پر رکھے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے کم از کم انتیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ابھی تازہ جانکاری کے مطابق ۱۸ سالہ نوجوان کی گرفتاری کی خبر آرہی ہے۔ جس کے پیچھے دہشت گرد تنظیم آئی آیس آئی کا نام آرہاہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی کھوج جا ری ہے۔