ریان انٹرنیشنل اسکول تین ماہ تک حکومت کی تحویل میں سی بی آئی کی تحقیقات کی سفارش کرے گی ہریانہ سرکار
گڑگاؤں15ستمبر:ہریانہ کے ریان انٹرنیشنل سکول میں ایک بچہ کے قتل کے بعد حکومت نے تین ماہ تک اسکول کوتحویل میں لے لیاہے۔ وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے آج پروڈیووم ٹھاکور کے والدین سے ملاقات کی اور کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی کی انکوائری کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِتعلیم امبل شرما نے جمعرات کو محکمہ کے حکام کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔میٹنگ کے بعدایڈیشنل چیف سکریٹری نے یہ معلومات دی ہیں۔