جاپان کو زیر سمندر ڈُوبا دیا جائے گا اور امریکا کو خاک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیزی

سیول ،14ستمبر:شمالی کوریا کی ایک ریاستی ایجنسی کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جاپان کو زیر سمندر ڈُوبا دیا جائے گا اور امریکا کو خاک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ پیونگ یانگ کے زیر انتظام کوریا ایشیا پیسیفک امن کمیٹی کے مطابق سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف تازہ ترین قرارداد کی حمایت کرنے کی وجہ سے جاپان اور امریکا کو یہ دھمکی دی گئی ہے۔ اس ایجنسی نے سکیورٹی کونسل کو ختم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ اس بیان میں جنوبی کوریا پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ جاپان نے اسے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔