نئی دہلی13ستمبر:میانمار میں جاری نسل کشی نے پوری دنیا کی ضمیر کو چوٹ پہنچائی ہے ۔ مختلف ممالک میں انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں مذمت اور مظاہرے منعقد کررہی ہیں ۔ اسی تناظر میں جمعےۃ علماء صوبہ دہلی کے زیر ا ہتمام 21؍ستمبر کو جنتر منتر پر ایک عظیم الشان مظاہرمنعقدہونیجارہاہے۔ مظاہرے کوباا ثربنانے کے لیے آج جمعیۃ بلڈنگ گلی قاسم بلی ماران میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مولانا جاویدصدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی نے کی ۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جمعرات 21ستمبر کا دن انسانیت کی بقاء کے لیے خاص کرلیں اور صبح دس بجے جنتر منتر ضرور پہنچیں۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمو دمدنی میانمار کے معاملے میں عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ احساس ہے کہ میانمار میں جاری بے انتہاء مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔میٹنگ میں قاری عبدالسمیع نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی ، مولانا غیاث ترکمان گیٹ،مولانا غیور قاسمی، مولانا عرفان قاسمی آرگنائزر جمعےۃ علماء ہند ،مولانا عبدالسبحان نبی کریم اور بھائی اسلام الدین نبی کریم ، وسیم صدیقی، قاری ہارون اسعدی وغیرہ موجود تھے۔