اسلم سیفی اور جوائنٹ تاجر منڈل کی خدمات ترقی کی شاندار نظیر! سینئر آئی پی ایس ببلوکمار

سہارنپور (احمد رضا) یوپی کے بڑے تاجروں کی خصوصی تنظیم جوائنٹ ویاپار منڈل کے بینر سے آج شام پانچ بجے سے مقامی ہوٹل رائل ریزیڈنسی میں ماہر تعلیم ڈاکٹر یوگیش کمار کی زیر سرپرستی عظیم الشان تاجر کانفرنس منعقد کی گئی اس موقع پر ریاست کے نامور ایکسپورٹر بھائی محمد اسلم سیفی نے دور دراز سے آئے اپنے مہمانوں کا گل پوشی کے ساتھ استقبال کیا اور اپنی تنظیم کی سالہا سال سے جاری خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ویاپاریوں کی خدمات کو سراہا ، تقریب میں ریاستی سطح کے ویاپاری رہنما ونے بھاردواج ، انکر سنگھل ، ونیت بالیان اور بھائی ادریس احمد کی شرکت قابل ذکر رہی ! اس اہم موقع پر ریاست کے نامور ویاپاریوں (تاجروں) کیجانب سے کئے جانیوالے اپنے پر زور استقبال پر بولتے ہوئے ریاست کے سینئر آئی پی ایس افسر اور ضلع کے ایس ایس پی ببلوکمار نے بیباک لہجہ میں کہاکہ ہر سطح پر ویاپاریوں کی خدمات قابل تعریف ہوتی ہیں اور آج بھی ہندو مسلم تاجر ایکتا کو تقویت پہنچانیوالا یہ شاندار پروگرام بھی خاص اہمیت رکھتاہے! نامور ایکسپورٹر بھائی محمد اسلم سیفی کے پر خلوص تعاون سے منعقد ہونیوالے اس پروگرام کی جس قدر تعریف کیجائے وہ کم ہے، پولیس چیف ببلوکمار نیکہاہیکہ سرکار تاجروں کے کام کو بڑھاوا دینیکے ساتھ ساتھ تاجروں کے ہر ممکن تحفظ کے اپنے عہد پر قائم ہے ، پولیس چیف ببلوکمار نیکہاکہ پچھلے کچھ ماہ سے یہاں ویاپاریوں کے ساتھ رونما ہونیوالی کریمنل واردات میں کافی کمی آئی ہے ببلو کمار نے کہاکہ وہ ہمیشہ اپنے ویاپاریوں کے ساتھ ہیں اور انکی ہر مشکل سے مشکل الجھن کو وہ اپنی سطح سے سلجھانے کو ہر وقت تیار ہیں آپنے کہاکہ انکے رہتے تاجروں کو خوف میں رہنے اور خوف سے کام کرنے کی ضرورت نہی اپنا سہی کاروبار بیخوف رہکر کریں میں اور پورا پولیس محکمہ ہر پل تاجروں کے تعاون کیلئے حاضر ہے! مقامی تقریب میں آج بڑے تاجروں کی خصوصی تنظیم جوائنٹ ویاپار منڈل کے صوبائی عہدیداران نے ضلع کو امن اور نسق کے معاملہ میں بہتر پوزیشن دلانیپر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پچھلیتین ماہ کے حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے پولیس چیف ببلوکمار کی دیانتداری، منصفانہ سوچ اور سبھی کی بھلائی پر مبنی کارکردگی کو بڑی لائق مندی اور خوبی قرار دیا تقریب میں موجود صوبائی سطح پر نامور تاجروں کی خصوصی تنظیم جوائنٹ ویاپار منڈل کے عہدیداران نے ایک زبان ہوکر پولیس کپتان ببلو کمار کو شاندار مہذب روایتی انداز میں پر خلوص نیت کے ساتھنکی قابلیت کے لحاظ سے انعام واعزازات سے نوازا اور ببلو کمار کی بار بار گل پوشی کی رسم ادا کی گئی!تقریب میں موجود صوبائی سطح کے ویاپاری رہنما ونے بھاردواج ، انکر سنگھل ، ونیت بالیان اور بھائی ادریس احمد کت ہمراہ سینئر سوشل رہبر اور ویاپاری قائد اسلم سیفی نے ببلوکمار کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع کے عوام کی جانب سے شال اڑھاکر مع قیمتی شیلڈ انکے عملی کاموں کی بھر پور تعریف کی سیکڑوں مہمانوں نے بھی اس خاص موقع پر ببلو کمار کے کاموں کو سراہا اور انکو ایک کامیاب سینئر پولیس افسر قرار دیا اور ببلوکمار کو اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں سے بھی نوازا