برما میں جار ی مسلمانوں کی نسل کشی پر عالم دین اور میونسپل کونسلرسفیان نیاز ونو کی رہنمائی میں ایک وفدکی ترکی کے جنرل قونسل سے ملاقات
۱۱ ، ستمبر: آمنا سامنا میڈیا ممبئی: برما مینمار میں بدحشٹ دہشت گردں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی تشویش کو لیکرعالم اسلام میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور تشوعش کو لیکر عالم دین اور میونسپل کونسلرسفیان نیاز ونو کی رہنمائی میں ایک وفد جمہوریہ ترکی کے *قونصل جنرل جناب ای صابری ارگان* سے ترکش حکومتِ سفارت خانے ممبئی میں ملاقات کی، اور روہنگیائی مسلمانوں کی عالمی آواز بننے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ مسلمانانِ ہند اس موقعے پر *صدرِ ترکی جناب رجب طیب اردگان* کے ساتھ ہیں، انکے شکر گذار ہیں اور خداوند قدوس سے دعاگو ہیں کہ خدا تمام شرور و فتن سے انکی حفاظت فرمائے آمین .اس موقعے پر عالمی سیاسی منظر نامے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں حاجی ببو خان (مونسپل کاؤنسلر)، سید فرحت اللہ (کوآرڈینیٹر ممبئی کانگریس اقلیتی شعبہ) اسلم خان (صدر ساؤتھ ممبئی اقلیتی شعبہ)، ناصر انصاری، ایڈوکیٹ عمران، انور پیجے، اور کلیم شیخ شامل تھے۔ سفیان نیاز احمد ونو* مونسپل کاؤنسلر ممبئی عظمی ممبر سٹی پلاننگ کمیٹی حکومت مہاراشٹر,ممبر بی ایم سی کمیٹی ,ممبر بی ایم سی کمیٹی ,سیکریٹری ممبئی کانگریس

*
•
•
• :
,
•