نئی دہلی10ستمبر:جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلب یونین (جے این یو ایس یو ) کے سینٹرل پینل کے لئے ہوئے انتخاب میں یونائٹیڈ لیفٹ (آئسا، ایس ایف آئی اور ڈی ایس ایف ) نے بازی مارتے ہوئے تمام چاروں نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابی پینل کے افسران نے جمعہ کو ہوئی پولنگ کے نتائج کا ہفتہ کی دیر رات اعلان کر دیا ۔ طلبہ یونین صدر کیعہدے پر گیتا کماری ، نائب صدر سیمون خان، جنرل سیکریٹری دوگیرالا سری کرشنا اور جوائنٹ سیکریٹری عہدے پر شوبھانشو سنگھ منتخب ہوئے ہیں۔ جے این یو ایس یو الیکشن کے لئے جمعہ کو 58.69 فیصد پولنگ ہوئی تھی اور کل 7904 ووٹروں میں سے 4639 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ووٹ شماری کے دوران لیفٹ پینل کے امیدوار سبقت حاصل کئے رہے اور ان کے حامیوں نے قبل از وقت جشن منانا شروع بھی کر دیا تھا۔غور طلب ہے کہ اے آئی ایس ایف کی صدر عہدے کی امیدوار اپراجیتا راجا کافی پیچھے رہ گئیں، کانگریس کی طلبہ جماعت (این ایس یو آئی) کے امیدوار بھی کچھ اچھا نہ کر پائے۔ لیکن انتخاب میں آزاد امیدوار فاروق عالم نے کافی ووٹ حاصل کیے۔صدر عہدے پر لیفٹ پینل سے منتخب ہونے والی آئسہ کی گیتا کماری نے اے بی وی پی کی ندھی ترپاٹھی کو 464ووٹوں سے شکست دی۔ گیتا کو 1506ووٹ حاصل ہوئے جبکہ 1042ووٹوں کے ساتھ ندھی دوسرے مقام پر رہیں اور برسا منڈا پھولے اسٹوڈنٹ ایسوسیشن (بی اے پی ایس اے ) کی شبانہ علی نے935ووٹوں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔نائب صدر عہدے کے انتخاب میں لیفٹ پینل کی سیمون زویا خان نے 1876ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئیں۔ جبکہ اے بی وی پی کے امید وار کو 1028ووٹ ہی مل سکے۔ وہیں بی اے پی ایس اے امید وار سبودھ کمار 910ووٹ حاصل کر کے تیسرے مقام پر رہے۔جنرل سیکریٹری عہدے پر لیفٹ پینل کے دوگیرالہ سری کرشنا منتخب ہوئے، انہیں کل 2082ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اے بی وی پی امید وارنیکونج مکوانا کو 975ووٹ ہی حاصل ہوئے۔ بی اے پی ایس اے کے کرام بدیا ناتھ کھومان کو845ووٹ ہی حاصل ہوئے۔جوائنٹ سیکریٹری عہدے پر لیفٹ پینل کی طر ف سے شبھانشو سنگھ نے 1755ووٹ حاصل کر کے جیت حاصل کی، اے بی وی پی کے پنکج کیشری کو 930ووٹ ملے جبکہ بی اے پی ایس اے کے ونود کمار نے بھی 860ووٹ حاصل کئے۔ووٹ حاصل کر کے جیت حاصل کی، اے بی وی پی کے پنکج کیشری کو 930ووٹ ملے جبکہ بی اے پی ایس اے کے ونود کمار نے بھی 860ووٹ حاصل کئے۔
پانی پت، ہریانہ کی گیتا کماری نے جے این یو سے فرانسیسی زبان میں بے اے اور جدید تاریخ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ فی الحال وہ جدید تاریخ سے ایم فل کے سال دوم میں ہیں۔ گیتا کے والد آرمی کے آرڈیننس محکمہ میں جے سی او ہیں۔ گیتا کماری کا کہنا ہے کہ شروع شروع میں والدین نے سیاست میں آنے کی مخالفت کی، لیکن انہیں اب ہمارے سیاست میں آنے سے کو ئی پر ہیز نہیں اوراس جیت سے وہ خوش ہیں۔سیمون زویا خان ۔ نائب صدر
سیمون زویا خان ۔ نائب صدراتر پردیش کے باندہ ضلع سے تعلق رکھنے والی سیمون خان نے آسام کے نمالی گڑھ میں پرورش حاصل کی ہے۔ وہ جے این یو کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹیڈیز میں انڈو پیسفک سنٹر میں پی ایچ ڈی سال دوم کی طالبہ ہیں اور بائیں بازو کی سیاست کو پسند کرتی ہیں۔ سیمون کا کہنا ہے کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں وہ اپنی والدہ نشاط خان کی وجہ سے ہیں۔ ان کی ماں نے انہیں کسی کام کو کرنے سے کبھی نہیں روکا بلکہ ان کی ہر قدم پر حوصلہ افضائی کی۔ ان کی والدہ آسام میں ایک گرلز ہاسٹل کی وارڈن ہیں۔