گورکھپور9ستمبر: آمنا سامنا میڈیا،اترپردیش کے گورکھپور میں واقع بابا ر گھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں ایک ہی روز 33 بچوں کی موت کے معاملے میں نامزد چوتھا ملزم لیپک سدھیر پانڈے کو گورکھپور کے گلہریا علاقے میں خزانچی چوراہے سے کل دیر رات گرفتار کرلیا گیا۔ پولس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بچوں کی موت کے معاملے میں چوتھے ملزم سدھیر پانڈے کو خزانچی چوک کے نزدیک اپنے ایک دوست کے یہاں سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار الزام سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور شام کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس معاملے میں 9لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیو مشر اور ان کی بیوی ڈاکٹر پورنیما شکلا اور بچوں کے وارڈ انچارج ڈاکٹر کفیل خان کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔اس معاملے میں پانچ ملزمان ڈاکٹر ستیش، ادے پرتاپ شرما، گجانند جیسوال، سنجے ترپاٹھی اور منیش بھنڈاری اب بھی فرار چل رہے ہیں۔ ان کے خلاف ضلع جج مہندر سنگھ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔