ملّت اسلامیہ کا ایک اورنا تلافی خسارہ مفتی اشرف علی باقوی دارِفانی سے کوچ کرگئے مرحوم کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی بھرپائی مشکل ہی نہیں نا ممکن :آل انڈیاملّی کونسل کے قومی صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی
سہارنپور ۸ ستمبر: آمنا سامنا میڈیا ،عالم اسلام سوگوار، یہ افسوس ناک خبر دیتے ہوئے بے حدافسوس ہورہا ہیکہ حضرت امیرشریعت حکیم الملت مولانا مفتی اشرف علی باقوی شیخ الحدیث و مہتم دارالعلوم سبیل الرشاد کرناٹک و آل انڈیا ملّی کونسل ،قومی نائب صدر ورکن عاملہ ، آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ کا بروز جمعہ سویرے اچانک حرکتِ قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ اناّللہ وانّا الیہ راجعون نمازِجنازبروزہفتہ صبح سبیل الرشاد میں ادا کی جائیگی ۔عاشقِ ملّت حضرت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی مہتمم جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑاہ و قومی صدرآل انڈیا ملّی کونسل نے مفتی صاحب کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب بڑے منکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے اور ان سے بہت سے لوگ علمی استفادہ کتے تھے مفتی صاحب کے جانے سے بڑا علمی خلا واقع ہوگیا ہے میراذاتی تعلق مفتی صاحب سے جداگانہ رہا ہے ۔میں نے ایک علم دوست کھودیا ہے ۔ مولانا مفتی اشرف علی باقوی کا ہمارے درمیان سے چلے جانا ملت کے لیے، آل انڈیا ملّی کونسل بہت بڑا حادثہ ہے اور میرا ذاتی نقصان ہے ۔باری تعالی مرحوم مفتی صاحب کوجنّتالفردوس عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے ۔ آ مرحوم مفتی اشرف علی باقوی کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام جامعہ رحمت گھگھرولی ضلع سہارنپور میں کیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا ملّی کونسل ضلع صدر اور جامعہ کے مہتم مولانا عبدالمالک مغیثی نے مفتی اشرف علی باقوی علمی ، ادبی ،تنظیمی اور مذہبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مرحوم کی خدمت میں والہانہ خراجِ عقیدت پیش کی ۔اورآل انڈیا ملّی کونسل ضلع کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے تمام برادران سے درخواست کی کہ مرحوم کیلئے ایصالِ ثواب کریں، اللہ تعالہ سے دعا ء ہیکہ مرحوم کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ، آمین