سرسا8ستمبر:باباگرمیت رام رحیم کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے دفتر میں تلاشی مہم جاری ہے ۔ اس دوران آشرم سے کافی چیزیں برآمدہوئی ہیں ۔ ان میں نقدی ، پیسوں کے لین دین کے دستاویزات اور 500 اور 1000 روپے کی پرانی کرنسی شامل ہے۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ ڈیرہ میں پلاسٹک کے سکے بھی ملے ہیں ۔ بابا ان سکوں کو اپنی کرنسی کی طرح چلاتا تھا۔ برآمد کئے گئے سکوں میں 10 اور ایک روپے کے سکے ہیں ۔ ان سکوں پر ڈیرہ کا نام لکھا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ڈیرہ سچا سود کا نشان بھی بنا ہواہے۔ہریانہ سرکار کے ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر او ستیش میہرا نے بتایا کہ کچھ فارمیسی داو ملی ہے ، جس پر کسی طرح کا کوئی لیبل نہیں ہے ، ایک بغیر نمبر والی لگزری گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے، ایک او بی وین ہے ، کچھ کرنسی ملی ہے ۔ اس میں 10 ہزار روپے کی پرانی اور سات ہزار روپے کی نئی کرنسی ہے۔ذرائع کے مطابق تلاشی مہم کے دوران کثیر تعداد میں پرانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ نوٹ بندی کے دوران ڈیرہ اس پرانی کرنسی کو نئی کرنسی میں تبدیل نہیں کروا سکا ہوگا۔ادھر سرسا میں موبائل خدمات اور ڈونگل ڈاٹا سروس بند کردی گئی ہے۔ 10 ستمبر تک سرسا میں انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ کیبل نیٹ ورک بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ ڈیرے کے اندر ہنی پریت کی ریڈی میڈ گارمینٹس فیکٹری کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ ایم ایس جی فیشن مارٹ میں بھی جانچ ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔