نئی دہلی8ستمبر:جنتا دل(یو)نتیش خیمے نے الیکشن کمیشن سے شرد یادو کے انتخابی نشان پر دعوے کو مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنے آپ کواصلی جے ڈی یو ہونے دعویٰ کیاہے۔نتیش خیمے کے سکریٹری جنرل کے سی تیاگی کی قیادت میں آج یہاں پانچ رکنی وفد نے الیکشن کمیشن سے مل کر اپنے آپ کو اصلی جنتا دل یوہونے کادعویٰ کیااورکہاکہ مسٹرنتیش کمارکی قیادت میں پارٹی کام کر رہی ہے۔وفد میں پارٹی کے دو لیڈر اور بہار کے دو وزیر بھی شامل تھے۔