راشد عظیم ، چیف مینیجنگ ایڈیٹر،آمنا سامنا میڈیا نیٹ ورک
اٹھو ! اے مسلم ممالک کے بادشاہوں ، فوجی ذمہ داروں اور باشندوں ۔۔۔۔ برما میں شرمسار ہوتی دم توڑتی ہوئی انسانیت کو زندہ رہنے کا حق دلا دو۔
اپنی دنیاوی کمزوریوں اورکوتاہیوں کے باوجود مسلمان ایک زندہ مذہب اسلام کے ماننے والوں کی زندہ قوم ہے زندہ قوموں کی رگوں میں دوڑنے والے خون کی تپش سے دشمن بھی تھرّاتا ہے ۔ آپ کے خون کی وہ گرمی کہاں فنا ہوگئی ۔اگر آپ زندہ قوم یا زندہ قوم کے سربراہ ہیں تو آپ کی رگوں میں دوڑ نے والالہو سرد کیسے پڑگیا؟ زندہ قومیں اپنی تاریخ کو نہ بھول سکتی ہیں اور ناہی فراموش کرسکتی ہیں ۔
مسلم ممالک کے بادشاہوں ، حکمرانوں اور باشندوں ۔۔۔۔ برما، روہنگیا کے اپنے اسلامی بھائیوں ، بہنوں اور معصوم بچوں کو بدھشٹ دہشتگردوں اور برما کی ظالم فوجوں کے مظالم سے بچالو ۔

آپ نے اسلامی تاریخ کے بہت سے واقعات پڑھے ہونگے۔ پھر بھی ایک چھوٹا سا واقعہ آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں۔ سرکارِدو عالم حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں جنگِ بدر ، جنگِ احد ۳ھ سے لیکرجنگِ خیبرتک لشکرِاسلامی کی فتوحات کے درمیانی دور کاایک اہم باب ہے اسلامی لشکر سے شکست کے بعدکفارِ مکّہ کے دلوں میں انتقام کی آگ بھڑک رہی تھی انہیں میں سے ایک یہودی کعب بن اشرف اپنے اشعار سنا سنا کراہلِ مکّہ کے دلوں میں انتقام کی آگ کو ہوا دینے میں مصروف تھامکّہ سے مدینہ تک اپنے اشعار کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتا رہتا اس نے آپ ﷺ کے قتل کی تدبیریں اور سازشیں کی جب اس نے اعلانیہ مسلم خواتین کے نام کوعشقیہ اشعار میں استعمال کرنے شروع کیے اس سے مسلمانوں کو سخت صدمہ پہنچتا رہا۔جب کعب بن اشرف کی شرارتیں حد سے زیادہ تجاوز کر گئیں تب ایک صحابی محمدبن مسلمہ رضی اللہ نے اس کے قتل کے لیے آپ ﷺ سے اجازت مانگی اور آپ ﷺ نےصحابی محمدبن مسلمہ رضی اللہ کو اجازت دے دی.
اسلامی ممالک اور اسلام کے نگہبانوں ! آپ سوچئے یہودی کعب بن اشرف کی سازشوں ،شرارتوں اور مسلم خواتین کے نام کوعشقیہ شاعری میں استعمال کرنے کے جرم میں اسے کیفردار تک پہنچادیا گیا۔ تعجب ہے، آپ برما کے روہنگیاکے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش ہیں ؟ معصوم نومولود بچوں کو نیزوں پر اچھالا جارہا ہے،مسلم نوجوانوں کو ذبحہ کیا جارہا ہے،بدھ مذہب کے وحشی دہشت گردپیروکار اسلامی بہنوں کی عزت و آبرو کو تار تار کررہے ہیں ۔ ہماری بہنوں کو زندہ آگ میں جھونکا جار ہا ہے۔ ان کی آبروریزی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر عام کرکے عالم اسلام کو شرمندہ کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے ۔مسلمانوں کی بستیوں کو آگ لگائی جارہی ہے۔کیا یہ کھلا چیلینج نہیں ساری دنیا کے غیرت مند مسلمانوں کے لیے ؟ کیا ان سفاّک مجرموں کے وحشیانہ جرم کے خلاف آپ کی خاموشی مجرمانہ نہیں ہے ؟ اگر آپ اب بھی خاموش ہیں تو سمجھ لیجئے آپ بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اس حقیقت کو جان لیجئیے برما ہو، سیریا ہو ، عراق ہو ، افغانستان ہو یا دنیا کے کسی بھی مسلم ملک یا خطہّ پر مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم وجبر نا انصافیوں اور سازشوں کا تعلق جغرافیائی نہیں ۔اس کا تعلق مذہبِ اسلام کے خلاف اسلام دشمن طاقت کفّار و مشرکین کی روحانی غذا سے ہے ۔ جسے آپ نظرانداز نہیں کرسکتے ۔ آپ کو متحد ہوکر اسلامی مردِ مجاہد ترکی صدر طیب اردگان کی قیادت میں ان ظالموں کے خلاف پیش قدمی کرنی ہوگی آپ کو دنیا کی ان باطل طاقتوں سے خوف زدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں آپ اللہ کی طاقت اور مدد پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے ان ظالموں کے خلاف جنگ کے لیے کمربستہ ہوجائیے ۔انشاء اللہ آسمانوں سے پھر ابابیلوں کا لشکر اور جنگ بدر کی طرح فرشتوں کی مدد آئے گی ،فتح و نصرت آپ کے قدم چومے گی، اسلام پھر زندہ ہوگاجنگِ برما کے بعد۔۔۔۔
اب فیصلہ آپ پر ہے ! آپ کے یہ عشرت کدے آپ کو سلامت
فقط التجا آپ سے
صرف اتنی سی ہے،
روہنگیا کے مسلم بیٹیوں کی عزتوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے ہاتھوں کو کاٹ دو،ان بدھشٹ دہشت گردوں’ شیطانی رقص کرنیوالے قدموں کو تن سے جدا کردو.
التجا آپ سے صرف اتنی سی ہے روہنگیا کے معصوم مسلم بچوں کے جسم پرسوار ہوکر کچلنے والے قدموں جڑسے اکھاڑ پھینکو، التجا آپ سے صرف اتنی سی ہے روہنگیا کے اسلامی بیٹوں کو زندہ ذبح کرنے والے ہاتھوں میں اسلامی ہتھکڑیاں ڈال دو پھر بھی حق سے انکارکرے تو تب ایسے سفاک ظالموں کے سرقلم کردو۔
اگر آپ سے اب بھی یہ نہ ہوسکے تو اے بزدل سربراہوں ! اپنی افواج کے ہاتھوں سے اسلحہ، ہتھیار ، بارود چھین کر بحرِعرب میں غرقاب کر دو۔
آپ کے سامنے اسلامی تاریخ کے کروڑوں صفحات بھرے پڑ ے ہیں جب بھی ظلم وجبر اور قتل و غارت گری کے ذریعے اسلام اور اس کے ماننے والوں پر شبِ خون مارا گیا ہے تب کسی مصلحت پسندی سے نہیں مسلح افواج کی طاقت کا استعمال کیا گیا تھا کسی باطل قوموں کے سامنے سر نہیں جھکایا صرف اللہ کے بھروسے اور طاقت کے سہارے بڑی سے بڑی دشمن اقوام کو زیر کیا ہے ۔
آج آپ کے پاس دولت ، طاقت ،گولہ باروداور جدید اسلحہ سے لیس بھاری تعداد میں افواج ہے پھر بھی آپ کمزور بزدل اور ان باطل طاقتوں سے خوفزدہ ہیں کیونکہ آپ کا ایمان یا توکمزور ہے یا آپ کو اپنی عیش وعشرت کی زندگی اور عیاشیوں سے فرصت نہیں ۔آپ کے مسلم ملکوں کی حکومتوں میں اتحاد نہیں آپ کی طاقت منتشر ہے ۔
وہ اسلامی مسلمان اور تھے جو نہتے ہونے کے باوجود اسلام دشمن طاقتوں کے سامنے برسرِپیکار ہوجایا کرتے تھے کیونکہ ان کے پاس پختہ ایمان کی طاقت اور اللہ کی مدد شامل تھی ۔ اور ایک آپ ہیں کہ آپ کو امریکہ، برطانیہ اور چین کی طاقت پر بھروسہ ہے آپ ان کی مدد کے محتاج ہیں آج آپ کا ایمان کمزور ہوچکا ہے آپ دنیاوی طاقتوں کے غلام اور ان سے خوفزدہ ہیں۔ وہ اسلامی سپہ سالار اور ہوا کرتے تھے جن کی آنکھوں میں عشقِ احمد ﷺ کا نشہ تھا ، آج آپ کی آنکھوں میں شراب وشباب کا نشہ سرچڑھ کر بول رہا ہے ۔ وہ اسلامی سپہ سالار اور ہوا کرتے تھے جن کے ہاتھوں میں اسلامی پرچم ہوا کرتا تھا آج آپ کے ہاتھوں میں بدکردار مغربی حسیناؤں کے آنچل ہیں ۔ وہ غیّور مسلمان اور تھے ، آج آپ نے بے غیرتی کی ساری حدیں پار کر رکھی ہیں۔
اللہ حافظ٭۔۔۔۔ خاکسار ، گنہگار بندہ
از۔۔۔۔۔راشد عظیم ، چیف مینیجنگ ایڈیٹر،آمنا سامنا میڈیا نیٹ ورک
صدر آل اندیا ملّی کونسل ممبئی
aamnasamnamedia@gmail. com7666355549