مافیا راج نہیں چلیگا پوجا پاٹھ اور کانوڑ یاتراؤں کو مکمل چھوٹ ۔ یوگی

سہارنپو(احمد رضا)مقامی جن منچ کے بڑے ہال میں وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے ببعد پہلی بار یہاں آئے ہمارے وزیر اعلیٰ یوگی نے جب چاروں جانب بھگوا رنگ اور بھگوا نعرے بازی کو دیکھا تو آپ اچانک بھگوا رنگ میں رنگ گئے اور بولے کہ ہم کہیں بھی پوجا پاٹھ، کانوڑ یاترا اور دھارمک تقریب پر کسی بھی طرح سے پابندی نہی لگائیں گے جب سڑکوں پر نماز ہوگی تو تھانوں میں بھی پوجا ارچنا ہوگی اس ملک میں ایک خاص فرقہ کو ہی نہی بلکہ پوجا پاٹھ سہی ڈھنگ سے کرنیکی سبھی کو چھوٹ ہے گزشتہ سرکار کا مافیا راج اور غنڈہ راج اب کہیں نہی چلیگا ہمارے قائدے اور قانون ہیں اسی کے مطابق سب کچھ چلیگا دیپاولی بڑے شاندار انداز میں منائیجائیگی وہیں عید منانیکی بھی آزادی ہوگی کل ملاکر سبھی کام قانون کے دائرے میں ہی ہوں گے ! یوگی نے کہاکہ سہارنپورمیں ایک نامی کھنن مافیاء اور ایک نامی بھومافیاء کا راج اب نہی ہوگا ہم نے افسران کو قانونی سیکھ دینے کی سخت ہدایت دیدی ہے!
مقامی جن منچ میں پردھان منتری آواس یوجنا اور غریبوں کو مفت بجلی کنیکشن دستاویزات تقسیم کئے جانیکے پروگرام سے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہمارے چیف منسٹر یوگی یہاں پہنچے یہاں آمد پر کمشنر، کلکٹر، پولیس کپتان، وزراء ، ممبران اسمبلی اور پارٹی کے سیکڑوں کارکنان نے اپنے چیف منسٹر کا شاندار انداز میں خیر مقدم کیا اپنے پہلے خطاب میں یوگی جی نیکہاہیکہ کہ ہم کہیں بھی پوجا پاٹھ، کانوڑ یاترا اور دھارمک تقریب پر کسی بھی طرح سے پابندی نہی لگنے دینکیں سبھی کو پوجا پاٹھ کا مکمل حق اور آزادی ہے یوگی نے کہاکہ سرکار ہم چلا رہیہیں اچھا برا ہمکو دیکھناہے پچھلی سرکار میں جو چلا اب وہ نہی چلنے دیا جائیگا کسی ضلع کو کوئی وی آئی پی درجہ نہی سبھی کوبرابر بجلی ، پانی اور دیگر سہولیات فراہم کرائی جائیں گی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہی لینے دیاجائیگا ! آپنے کہاکہ ۲۰۱۶ اور ۲۰۱۷ کی پلان میں مرکز نے یوپی کی پچھلی سرکار کو پانچ لاکھ غریب آواس بنانیکو بجٹ بھیجا تھا مگر پچھلی سرکار نے سب کچھ الٹا پلٹا کرکے رکھ دیا مگر میری سرکار سبھی کا وکاس اور سبھی کا سدھار کرنا اپنا پہلا عملی اقدام مانتے ہوئے قانونی امداد، آئینی چھوٹ اور بنیادی سہولیات سبھی کیلئے فراہم کرنیکے اپنے سہی موقف پر قائم رہتے ہوئے سہی کام کریگی! ریاستی وزیر ایلٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ سبھی افسران ہر مذہب اور ہر طبقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات اور انکی مشکلات کا ازالہ کرنیکیلئے ہر وقت آزاد ہیں کہیں بھی کسی کا دباؤ نہی کام کام کے انداز میں ہونا ضروری ہے ،زبردست بارش کے درمیان یہ پروگرام کافی اچھے انداز میں ہندی صحافی وریندر اعظم کی نظامت سے ایک گھنٹہ میں اختتام کو پہنچا!
وزیر اعلیٰ نے کانوڑ یاتراؤں اور مذ ہبی تقریبات کے موقع پرشاندار کارکردگی حفاظتی بندوبست کا مظاہرہ کرنیوالے کلکٹر پرمود کمار پانڈے، پولیس کپتان ببلو کمار اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سبھی کو اپنے دست مبارک سے انعامات اور سند پیش کی جن منچ کی اس شاندار تقریب کے موقع پر اور یوگی جی کی آمد پر ضلع کے چاروں جانب سخت ترین سکیورٹی کے بندوبست دیکھنے لائق تھے کسی کوبھی ہلنے یا ادھر ادھر آنے جانیکی اجازت تک نہی تھی موقع پر صرف لکھنے کی ہی چھوٹ تھی یوگی کے پاس جاکر سوال پوچھنے کی کسی بھی صحافی کو اجازت تک نہ تھی کل ملاکر یوگی جی کا یہ مختصر بھگوا سرکاری پروگراسم شاندار اور پر امن رہا کافی تعداد میں عوام بھی اس تقریب میں شامل رہے!