بہار، آسام،مغربی بنگال کے علاقوں میں آئے تباہ کن سیلاب کی متاثرین کے لیے مالی تعاون کی اپیلsio of india

sio od india و نوجوانوں کی اسلامی تنظیم ہے جس کا مشن الٰہی ہدایت کے مطابق سماج کی تشکیل نو کے لیے طلبہ و نوجوانوں کو تیار کرناہے۔یہ سماج میں پھیلنے والی برائیوں یا دیگر مسائل سے جو عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہیں ،ختم کرنے اور اس تعلق سے نوجوانوں میں بیداری پیدا کرتے ہوئے انھیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتی ہے۔مختلف مہمات کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔ان دنوں’’ تکریم انسانیت مہم‘‘بڑے زورو شور سے جاری ہے۔جس کے تحت سماجی نا انصافی ،مذہبی عدم رواداری،نفرت،تشدداور وقوع پذیر ہونے والے دیگر سماجی برائیوں کے خلاف روک لگائے جانے کے لیے طلبہ و نوجوانوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ چند دنوں پہلے بہار، آسام،مغربی بنگال کے چند علاقوں میں آئے تباہ کن سیلاب کے سبب لاکھوں کی تعداد متاثر اور سیکڑوں افراد کی اموات کی خبر کا اندازہ ہوا۔متاثرین کی راحت کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی دیکھنے کو نہیں ملی۔حالانکہ ان کے لیے راحتی کیمپ اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی وقت کا اہم تقاضہ ہے لیکن افسوس کی با ت ہے کہ نہ مرکزی حکومت اور نہ ہی ریاستی حکومت کوئی امدادی کام انجام دے رہی ہو۔تکریم انسانیت کا اولین تقاضہ یہ ہے کہ ان تمام متاثرین کی فی الفور مدد و استعانت کی راہ اختیار کی جائے۔الحمد اللہ ایس آئی او نے شہر ممبئی کے مختلف مقامات بالخوص وکرولی ،کرلا،مالونی ،چارکو پ اور میرا روڈ کی مسجدوں اور کچھ کالجوں میں چندہ جمع کیا۔

واضح ہوکہSIO OF INDIA کی جانب سے متاثرہ سیلاب زدہ علاقے کا سروے کیا گیا اور وقتی طو ر پر جو بن سکے راحتی و امدادی کاموں کو انجام دیا گیا لیکن ابھی بھی متاثرین کی ایک بڑی تعداد کو راحت فراہم کرنا باقی ہے۔پریشانی کے اس سنگین وقت پر یہ لوگ ہماری مدد و استعانت کے مستحق ہیں۔ اس ضمن میں مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ SIO OF INDIA آپ تمام سے اپیل کرتی ہے کہ مالی طو ر پر تعاون فرما کر اس اہم کار خیر کا حصہ بنیں۔ آپ اپنی رقم بینک میں آن لائن بھیجنے کے لیے راست طور پر بینک اکاؤنٹ میں جمع کر سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ نمبر:10177185086
برانچ: ذاکر نگر۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا
IFSC:SBIN0008079
صدر SIO MUMBAIکی جانب سے خصوصی اپیل ہے کہ اس اہم کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہمارے ممبران اور وابستگان مساجد میں چندہ کریں گے ۔کالجز میں فنڈ باکس کے ذریعے طلبہ سے رجوع کریں گے ۔آپ ہمارے وابستگان کا مکمل تعاون کریں۔ جو حضرات سیلاب زدہ علاقے میں جاکر ریلیف کا کام کرنا چاہتے ہیں ہم ان کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں اور ساتھ ہی اللہ سے کثرت سے دعا کریں کہ اللہ ان تمام متاثرین کے لیے مدد کا انتظام کرے اور انھیں راحت فراہم کرے۔

والسلام
عبید الرحمن(صدر ایس آئی او ،ممبئی)