سپریم کورٹ نے عشرت جہاں انکاؤنٹر کے ملزم این کے امین اور ترون بروٹ کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جمعرات تک ٹال دی

نئی دہلی،16اگست: سپریم کورٹ نے عشرت جہاں انکاؤنٹر کے ملزم این کے امین اور ترون بروٹ کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جمعرات تک ٹال دی ہے۔ گزشتہ 21 جولائی کو سپریم کورٹ نے اس معاملے میں گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔
سابق نوکر شاہ راہل شرما نے درخواست دائر کرکے کہا ہے کہ امین کو مہی ساگر ضلع کا ایس پی مقرر کیا گیا ہے جبکہ ترون بروٹ کو مغربی ریلوے ہیڈ کوارٹر کا ڈی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امین اور ترون بروٹ کے صاف ریکارڈ نہیں ہیں۔ امین کے خلاف سی بی آئی نے آٹھ سال پہلے قتل کے ایک معاملے میں چارج شیٹ داخل کیا تھا۔ ترون بروٹ کے خلاف بھی دو الگ الگ معاملوں میں چارج شیٹ داخل ہو چکی تھی، وہ تین سال جیل کے اندر بھی گزار چکے ہیں۔