جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا میں نہایت جوش وخروش کے ساتھ منائ گئ جشن یوم آزادی کی تقریب

جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا میں نہایت جوش وخروش کے ساتھ منائ گئ جشن یوم آزادی کی تقریب
(پہرا گریڈیہ) جہاں ملک کے کونے کونے میں پھیلے مدارس اسلامیہ.مکاتب دینیہ اور سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں.کالجوں یونیورسیٹیوں میں سترہویں جشن یوم آزادی کی تقریب منائ گئ.اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت ومحبت پیش کیا گیا.  وہیں جھارکھنڈ کے معروف دینی تعلیمی تربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا ضلع گریڈیہ میں بھی نہایت جوش وخروش اور عقیدت ومحبت کے ساتھ جش آزادی کی تقریب منائ گئ.اور آزاد چوک مانپور میں جامعہ کی جانب سے جھنڈا لہرایا گیا.اس موقع پر جامعہ کی طالبات نے علامہ اقبال کاہندی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا.اور ترنگا زندآباد پڑھا. اور سامعین کے دلوں کو جیت لیا.جامعہ ہذا کے بانی ومہتمم حضرت مولانا مفتی غلام رسول منظور القاسمی پہراوی نے اپنے مختصر خطاب میں ہندستان کی آزادی اور ظالم انگریزوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے علماء اسلام کی قربانیوں کا تذکرہ کیا.اور انھیں خراج تحسین پیش کیا.اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی فرمایا کہ آج کچھ لوگ ہندستان کی کنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کرکے ملک کے امن اماں اور بھائ چارہ کو آگ لگانا چاہتے ہیں.اور اس ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور یکساں سول کوڈ کے نفاذ کا خواب دکھ رہے ہیں لیکن انکا ہی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا.اور نہ ہندستان کے امن پسند عوام اس کو ہونے دینگے.مزید مدیر محترم نے فرمایا کہ ہوسکتا ہے کہ ہمیں آزادی کی ایک جنگ اور لڑنی پڑیگی اور ہندستان کو مخصوص ذہنیت کے لوگوں سے آزادی دلانی پڑیگی.اور فرقہ پرستوں سے ہندستان کو بچانا ہوگا.اس موقع پر علاقےکے بہت سے سماجی لوگوں نے شرکت کی.خاص طور پر جناب مولانا ارشاد صاحب قاسمی.جناب مولانا تسلیم صاحب قاسمی جناب مولانا مسلم صاحب جناب قاری محمد سجاد صاحب جناب مولانا نثار احمد صاحب جناب عبدالقیوم صاحب.جناب مولانامعراج مظاھری صاحب.جناب صدر عبدالرزاق صاحب.جناب حیدر صاحب جناب آفتاب ارمان صاحب جناب ماسٹر ندیم صاحب وغیرہ نے شرکت کی ہے.اخیر میں دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئ.