ایس آئی او کی مہم تکریم انسانیت کادوسرا دن

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیاکی پندرہ روزہ مہم تکریم انسانیت کے دوسرے دن، ایس آئی او گوونڈی یونٹ کی جانب سے الکوثر اردو ہائی اسکول میں 9 لیکچرس بعنوان تکریم انسانیت لیے گئے۔ جس میں 4 دسویں کی اور 5 نویں کی جماعتیں شامل رہی ۔ایس آئی او گوونڈی یونٹ کے کیمپس سیکریٹری برادر خان عارض نے تقریر کی ۔جس میں انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران بچوں کو تکریم انسانیت کا مفہوم سمجھایا اور انہیں تکریم انسانیت کا فریضہ واضح کیا۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ بھی بتایا کہ آج کے حالات میں تکریم انسانیت کتنا اہم رول رکھتی ہے اور انہوں نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ تکریم انسانیت کے تئیں ہم پر کیا کیا ذمہ داریاں ہیں۔ ان کے علاوہ ایس آئی او گوونڈی یونٹ کے سیکریٹری برادر خلیق الرحمٰن نے لیکچرس لیے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران اخوت و محبت،بنیادی انسانی حقوق،عدل و انصاف جیسی چیزوں کو واضح کیا اور یہ بتایا کہ انسانیت کی تکریم کے لیے یہ کتنی ضروری ہے۔ اسلام تکریم انسانیت کے ضمن میں جو تعلیمات دیتا ہے اس پر روشنی ڈالی۔ جس میں انہوں نے سماج میں پھیل رہی ناانصافی ،مذہبی عدم رواداری، حکومت کا جانب دارانہ رویہ، بھیڑ میں ہونے والی تشدد جیسے عدم سماجی سرگرمیوں پر روک لگائے جانے کے لیے بیدار رہنے کہا۔ اسی طرح برادرسیماب خان (DACMember)نے بھی تکریم انسانیت کے موضوع پر طلبہ کی رہنمائی کی جس میں انھوں نے انسان کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالی۔ انسان کی بحیثیت مجموعی ذمہ داری اور سماج کے تئیں مطلوبہ رول ادا کرنے پر توجہ مبذول کروائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سے آپ کو انسانیت کی تکریم کرنی ہے اور یہ کتنی ضروری ہے۔ الحمداللہ ایس آئی او گوونڈی یونٹ تقریباً 500طالب علم تک تکریم انسانیت کا پیغام پہنچانے میں کامیاب رہی.