ممبئی آمنا سامنا میڈیا ؛ ۱۱ ،اگست اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کی پندرہ روزہ مہم تکریم انسانیت کا ایس آئی او گونڈی یونٹ کی طرف سے آغاز کیا گیا.ایس آئی او گوونڈی یونٹ کی جانب سے دو اسکولوں میں 6لیکچرس بعنوان تکریم انسانیت لیے گئے ۔جس میں ۳ دسویں کی اور ۳ نویں کی جماعتیں شامل تھیں۔ایس آئی او گوونڈی یونٹ کے سیکریٹری برادر خلیق الرحمٰن نے طلبہ کی رہنمائی کی ۔انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران بچوں کو تکریم انسانیت کا مفہوم سمجھایا اور انہیں تکریم انسانیت کا فریضہ واضح کیا۔ اسلام تکریم انسانیت کے ضمن میں جو تعلیمات دیتا ہے اس پر روشنی ڈالی۔ جس میں انہوں نے سماج میں پھیل رہی ناانصافی ،مذہبی عدم رواداری، حکومت کا جانب دارانہ رویہ، بھیڑ میں ہونے والی تشدد جیسے عدم سماجی سرگرمیوں پر روک لگائے جانے کے لیے بیدار رہنے کو کہا۔اسی طرح برادرسیماب خان (DAC Member)نے بھی تکریم انسانیت کے موضوع پر طلبہ کی رہنمائی کی جس میں انھوں نے انسان کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالی۔ انسان کی بحیثیت مجموعی ذمہ داری اور سماج کے تئیں مطلوبہ رول ادا کرنے پر توجہ مبذول کروائی۔ ایس آئی او گوونڈی یونٹ تقریباً 300طالب علم تک تکریم انسانیت کا پیغام پہنچانے میں کامیاب رہی۔