بدگمانی اورمسلکی اختلاف تباہی کا سبب! مولانا یعقوب

سہارنپور( احمد رضا) ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیراہتمام لڑکیوں کی عظیم دینی درسگاہ جامعۃالطیبات سہارنپورکی جانب سے تعلیم کو عام کیجئے تحریک کے ذریعہ اصلاح معاشرہ اور تعلیمی بیداری عنوانات پرشہرودیگرعلاقوں میں شاندار تعلیمی بیداریپروگراموں کا سلسلہ گزشتہ سات سال سے پورے مغربی علاقہ لگاتار چل رہاہے جس کی قیادت آل انڈیادینی مدارس بورڈکے قومی صدر وجامعۃالطیبات کے ناظم مولانامحمدیعقوب بلندشہری کررہے ہیں تعلیمی سیشنکے آغاز سیہی مولانابلندشہری کی صدارت وقیادت میں تعلیمی، دینی اور قرآنی پیغامات پر مبنی اہم پروگراموں کاسلسلہ عروج پر ہے سبھی تعلیمی بیداری پروگراموں سے یہ پیغام عام ہورہاہے کہ قوم کو بدعتوں اور فضول کے آپسی اختلافات سے بچنا ہوگا تبھی ہم اپنے آپکو قومی دھارے میں شامل کر سکیں گے !قابل غور ہیکہ عرصہ سے جاری تمام بیداری پروگراموں کے ذریعہ لوگوں کو صاف شفاف گھریلو اور سماجی ماحول بنانے کے ساتھ ساتھ دینی اور تعلیمی علم کے حصول کے لئے لگاتار بیدارکیاجارہاہے اور معاشرہ میں پھیلی جہالت، بد عتوں،برائیوں اور غیر شرعی رسموں ودیگررواجوں کو ختم کرنے اور معاشرہ میں لوگوں کودین اسلام وشریعت مطہرہ کے احکامات کے مطابق زندگی گذارنے پر چھوٹی چھوٹی کانفرنس بھی علاقائی مساجدوں اور مدارس میں منعقد کیجارہی ہیں تاکہ معاشرہ تعلیمی پسماندگی اور جہالت کی تاریکیوں سے پاک ہو سکے اور ایک صالح معاشرہ کی بہتر تشکیل ہوسکے اس تعلیمی تحریک کی قیادت فرمارہے مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے کہاکہ آج مسلمان حق تعالیٰ کے احکامات اور اس کے رسولؐ کی تعلیمات سے دورہوتاجارہاہے جوں جوں ملی تنظیمیں،دینی مدارس اور تبلیغی جماعتیں معاشرہ کو سدھارنے کاکام تیزی سے کررہی ہیں ویسی ہی معاشرہ سدھرنے کے بجائے اور بگڑتاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اگرمسلمانوں کا یہی حال رہاتو آنے والے وقت میں مسلمانوں کو مرتدہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا انہوں نے کہاکہ آج ہرطرف مسلمانوں اور مذہب اسلام پر حملے کئے جارہے ہیں مسلمانوں کو حراساں کیاجارہاہے اس کے باوجودبھی ہم اپنی اصلاح نہیں کرپارہے ہیں ! انہوں نے کہاکہ عبادتیں دو طرح کی ہیں ایک جانی عبادت ایک مالی عبادت ہماری جان بھی اللہ کی اور ہمارامال بھی اللہ کا اسلئے ہمیں اپنی جان اور اپنا مال اللہ کے رضاکے لئے لگانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم ہماراپرسنل لاء اور قانون حیات ہے اسلئے ہمیں قرآن کریم کے احکامات پر چلنے اور اس کوسمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔مولانابلندشہری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں ہماری بچیاں غیروں کے اسکول کالجوں میں پڑھ رہی ہیں اوروہیں پر تربیت بھی لے رہی ہیں جہاں ہماراجان مال بیجاصرف ہورہاہے کیوں کہ ہمارے بچے دینی تعلیم سے محروم ہوتے جارہے ہیں غیروں کے کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں دینی تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں جو معاشرہ کو سدھارنے کے بجائے اور بگاڑنے کا سبب بنتی ہیں۔مولانابلندشہری نے کہاکہ جامعۃالطیبات میں دینی تعلیم ابتداء سے دورۂ حدیث شریف تک اور عصری تعلیم دسویں کلاس تک ہوتی ہے جہاں بچی دسویں کلاس پاس کرنے کے ساتھ ساتھ دس سال میں عالم دین بھی بن جاتی ہے انہوں نے کہاکہ جامعۃالطیبات سہارنپور میں ایک ایساواحدادارہ ہے جہاں دینی وعصری تعلیم بچیوں کو ساتھ ساتھ دی جارہی ہے !