سہارنپور (احمد رضا) مسلم اسکالر اور خطیب جامع مسجد گھنٹہ گھر قاری عقیل الرحمان نے نماز جمعہ کے موقع پر ماہ حج کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اس ماہ کو اللہ کے فضل وکرم والا مہینہ قرار دیتے ہوئے اس موقع پر عبادت، ذکر، روزہ اور قربانی کی فضیلت بیان کی اور کہاکہ کہ حج کی نیت ہم سبکے لئے لازم ہے اگر اللہ ہمت دے تو حج ضروری ہی نہی بلکہ فرض ہے! مسلم اسکالر اور خطیب جامع مسجد نے کہاکہ اسلام انفرادی اور اجتماعی مسائل کاحل پیش کرتاہے !آپنے کہاکہ آج دنیا پھرنظریاتی بحران کا شکار ہے اور دنیا کے سامنے سیاسی،معاشی ،تمدنی اورتہذیبی مسائل کا انبارہے جس کا حل کسی کے پاس نہیں ہے اور انسانیت پریشان حال اورسرگرداں ہیں اسلام ان تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے مگرہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے اسلام کو انسانی مسائل کے حل کے طورپر پیش کرنے کے بجائے ثواب کامذہب بناکردنیاکے سامنے پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام ہی دنیاکے تمام مسائل کاحل پیش کرسکتاہے اور انسانیت کی پیاس بجھاسکتاہے انہوں نے کہاکہ اسی لئے اسلام دنیامیںآیاتھا آپنے کہاکہ سروردوعالم ؐ کی حیات مبارک میں ایک وقت ایسا بھی آیاکہ جب دنیابھرکے مفکرین ، دانشوروں اورفلسفیوں نے انسان کے اجتماعی مسائل کے حل پیش کرنے میں خد کوناکام پایا بعد میں اپنے ہاتھ کھڑے کرلئے تھے مگر اللہ کے آخری نبی حضوراکرم محمدﷺنے اس فریضہ کوانجام دیااور�آپ نبی ﷺ نے ا نسان کو اسکے تمام اجتماعی ،معاشرتی ،سیاسی،تعلیمی اورتہذیبی مسائل سے نجات دلائی اور اسلام کی روشنی میں اس کی عملی شکل دنیا کے سامنے پیش کی! مسلم اسکالر اور خطیب جامع مسجد گھنٹہ گھر قاری عقیل الرحمان نے اپنے پر اثر بیان میں واضع کیا کہ تاقیامت تک دنیاوی اور آخرت کی تمام مشکلات، الجھنوں اور تکالیف سے چھٹکارے کا حل اللہ کے پاک رسولﷺ نے قرآن کی آیات سے ہمارے سامنے پیش کردیاہے جسکو اپناکر اور جس پر عمل کرنیکے بعد ہم دین اور دنیاکی راحتیں ہر صورت بہ آسانی حاصل کرسکتے ہیں مولانا عقیل نے کہاکہ دنیاملعون ہے ہمیں دنیاکے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے بلکہ دنیاسے بے رغبتی پیداکرکے حق تعالیٰ کی عبادت میں بھی شامل رہناچاہئے آپنے کہاکہ ہماری اصل منزل آخرت ہے اگر ہم نے مرنے سے پہلے آخرت کی تیاری نہ کی تو آخرت میں ہمیں بڑی سزاؤں کا سامناکرنا پڑے گا