ایس آئی او( SIO) کلیان کے ذریعہ طلباء کی تعلیمی رہنمائی

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) نے شہر کے اسکولی طلباء 160لئے "پڑھائی کیسے کریں؟” اس موضوع پر رہنمائی کی۔ 160اس ضمن میں شہر کے دو اسکولوں محمدیہ انگلش ہائی اسکول اور اولڈ بوائز اسوسیشن ہائی اسکول کے آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لئے ماہرین تعلیم کی تقاریر کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریر میں ہدف طے کرنا، خود احتسابی، وقت کی منصوبہ بندی، مطالعہ اور زبانی یاد کرنے کے طریقوں سے متعلق رہنمائی کی گئی۔ بعد ازاں طلباء نے اپنے مسائل اور اشکالات کہ ازالہ کیا۔ SIO کے کلیان یونٹ کے صدر مقامی یاسر مولوی نے کہاکہ، "تعلیمی سال کے آغاز میں اس قسم کی سرگرمی کا مقصد یہ ہے کہ طلباء امتحانات کا انتظارکرنے کی بجائے ابھی سے مطالعہ میں جٹ جائیں اور مستقل مزاجی سے پڑھائی کریں۔” اسکولی اساتذہ نے اس سرگرمی کی خوب پذیرائی کی۔ 160SIO شہر کی دیگر اسکولوں میں بھی 160تقاریر کے انعقاد کی خواہاں ہے۔