بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف قتل کا کیس ہے، ڈرکے مارے ہمیں اکثریت ثابت کرنے کاموقع ہی نہیں دیاگیا۔تیجسوی کاحملہ جاری،ہمارے ساتھ 12کروڑ بہاری، انتخابات سے بھاگ رہے ہیں نتیش،بی جے پی

پٹنہ،27جولائی:ہفتوں چلے سیاسی گھمسان کامرکزرہے تیجسوی یادو نے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش پرحملہ بولاہے۔تیجسوی نے کہاکہ ہمارے خلاف بی جے پی کا ایجنڈا ہے،ہم سے کیوں جواب مانگاگیا،ہماری شبیہ کوبدنام کرنے کی سازش رچی گئی۔انہوں نے کہاکہ میرے شیئر پبلک ڈومین میں ہیں۔سشیل مودی اپنی جائیداد کی تفصیلات عوامی کیوں نہیں کر رہے ہیں،ہمارے خلاف گزشتہ10سالوں سے مہم چلائی جا رہی ہے۔تیجسوی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب نتیش کمار مہاگٹھ بندھن کے لیے تیار ہوئے تو لالو جی قصوروار ٹھہرائے گئے تھے، پھر نتیش کمار مہاگٹھ بندھن کے لئے کیوں راضی ہوئے،مہاگٹھ بندھن موقع پرستی نہیں تھی، ہم نے نتیش کمار کو پوری چھوٹ دی تھی۔ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی نے کہا کہ دوبارہ انتخاب میں جانے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ۱۲کروڑ بہاری ہمارے ساتھ ہیں،اگر نتیش مضبوط ہیں، تو بی جے پی کا سہارا کیوں لے رہے ہیں۔بی جے پی اور نتیش انتخابات سے ڈرتے ہیں۔تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار کے استعفی کے بعد مہاگٹھ بندھن میٹنگ کیوں نہیں بلائی گئی،تینوں پارٹیوں کے لیڈروں کی ملاقات کیوں نہیں ہوئی،ہمیں دبانے کے لئے کیس دائر کئے گئے ہیں۔لالو یادو کے پوتوں کے خلاف بھی کیس درج کئے جائیں گے۔لالو کے سب سے زیادہ ذہین جانشین نے کہا کہ ہمیں فلور ٹیسٹ کے لئے بھی نہیں بلایا گیا، وہ ہماری طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں۔