اعمال کادارومدار نیتوں پر منحصر ہے! شیخ الحدیث یعقوب سیتاپوری

سہارنپور (احمد رضا)سہارنپورمیں لڑکیوں کی عظیم دینی درسگاہ جامعۃالطیبات حبیب گڑھ میں نئے سال کے تعلیمی آغاز کے موقع پر بخاری شریف کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا اس اہم موقع پر جامعہ کے شیخ الحدیث مولانامحمدیعقوب مظاہری سیتاپوری نے دورۂ حدیث شریف کی طالبات کو بخاری شریف کا پہلادرس دیکربخاری شریف کاآغاز کیا آل انڈیادینی مدارس بورڈ کے قومی صدر وجامعہ کے ناظم مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے پروگرام کی صدارت کی گزشتہ روز یہاں جامعہ کی طالبات کو بخاری شریف کا درس دیتے ہوئے مولانامحمدیعقوب مظاہری سیتاپوری نے کہاکہ انما الاعمال بالنیات بخاری شریف کی یہ پہلی حدیث ہے اس حدیث کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ اعمال کادارومدار نیتوں پر ہے اسلئے حصول علم کے لئے ہماری نیت حق تعالیٰ کی رضااوردین کی اشاعت ہونی چاہئے ناموری کے لئے یااسلئے کہ لوگ ہمیں عالم کہیں اس کی نیت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگرہماری رضاء الٰہی ہوگی توحق تعالیٰ علم میں خوب برکتیں عطافرمائے گااوردین کی اشاعت کا ذریعہ بھی بنے گاانہوں نے خاص طورپر طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں حق تعالیٰ سے علم نافع کے حصول کی دعاء کرنی چاہئے۔
جامعۃالطیبات حبیب گڑھ کے ناظم مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے کہاکہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے کوئی بھی انسان بغیرتعلیم کے دنیاوآخرت کی بھلائیاں حاصل نہیں کرسکتا آپنے کہاکہ تعلیم ہی ایک ایسی چیز ہے کہ جس کے حاصل کرلینے سے دنیا میں بھی عزت حاصل ہوتی ہے اور آخرت میں بھی حق تعالیٰ صاحب علم کو بلند درجات عطاکریں گے مولانانے کہاکہ تعلیم سے ہی ترقی کے راستے کھلتے ہیں اس لئے حصول علم کے لئے اپنے جان ومال کی قربانی دینی چاہئے تبھی حق تعالیٰ علم نافع عطافرمائے گا انہوں نے کہاکہ جامعہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا بھی بہترین نظم ہے مولانابلندشہری نے جامعہ میں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ داخلے کرانے کی پُرزوراپیل کی اس خاص موقع پر طالبات ومعلمات کے علاوہ مولاناریاض الاسلام، مفتی مجیب الرحمن مظاہری،قاری السبحان رحمانی، قاری سعیدالظفر،قاری شاہجہاں،قاری محمدافضل ،مولانامحمداحتشام،مولانامحمدضیاء الحق، مولانامسعودالظفر،مولانامحمدسلمان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں!