کانوڑیوں کا تشدد جلائے گئے درجنوں ٹرک فورس تعینات

سہارنپور(احمد رضا) ضلع امبیڈکر نگر کے ابراہیم پورہ تھانہ کے تحت گاؤں خیرپورہ میں آج ایک ترجمان کے مطابق صبح ٹرک سے کچل کر ایک کانوڑیا مجروح ہوگیا اسے علاج کیلئے نہ لیجاکر وہاں کانوڑیوں نے مارپیٹ اور ہنگامہ شروع کردیا بری طرح سے مجروح کانوڑیا وہیں ترڑپتا رہا علاج سے قبل ہی وہاں موجود کانوڑیوں نے علاقہ کے چند شرارتی لوگوں کے سنگ یکجہ ہوکر اس حادثہ کے خلاف ہنگامہ برپادیا نتیجہ کے طور پر مسلسل تین گھنٹہ تک خیر پور میں کانوڑیوں کا تشدد جاری رہا درجنوں ٹرکوں، کاروں اور راہگیروں پر حملہ کئے گئے ٹرکوں کا آگ لگادیگئیایک کلومیٹر کے علاقہ میں کانوڑیوں نے جو چاہا وہ کیا کوئی انہیں روکنے والانہی تھا پولیس کو اطلاع دیگئی مگر پولیس بھی کافی دیر بعد موقع پر آئی گاؤں خیر پور میں سنا ٹا چھایاہے پولیس گشت کر رہی ہے مگر ابھی تک ہنگامہ اور تشدد کرنیوالے ملزمان کی شناخت نہی ہوسکی ہے! علاقائی ترجمان کا کہناہے کہ اس روڈ پر ہمیشہ ہی اس ماہ میں کانوڑیوں کی منمانی اور غنڈہ گردی عام ہے مگر پولیس اور انتظامیہ سب کچھ دیکتے ہوئے بھی اکثر موقعوں پر خاموش رہتی ہے اور آج بھی گاؤں میں جو آگ زنی اور توڑپھوڑ کیگئی اسکی ذمہ دار بھی پولیس ہی ہے!موقع پر کافی دیر سے پہنچے افسران نے موقع پر جلتے ہوئے ٹرک، کار اور دوسرے وہیکل دیکھنے کے بعد بھی کانوڑیوں کی گرفتاری سے خد کو بچائے رکھا عام چرچہ ہے کہ آس پاس کے مسلم افراد خوف سے ادھر ادھر بھاگ گئے ہیں کیونکہ انہیں کانوڑیوں کے یہاں تک پہنچنے کا خطرہ محسوس ہورہاتھا عام چرچہ ہے کہ پولیس سرکار کی شہ پر اس سنگین پر تشدد معاملہ کو رفع دفع کرنیکی بھر پور کوشش کر رہی ہے خبر کے لکھے جانے تک علاقہ میں خوف اور دہشت کا ماحول قائم ہے