بھاجپا سرکار میں عدم رواداری اورجرائم کی باڑھ! شاہد منظور

سہارنپور (آمنا سامنا میڈ یا ، احمد رضا) سابق وزیر کابینہ اتر پردیش شاہد منظور نے کہاکہ پچھلے چار ماہ سے ریاستی سطح پر ہر دن انجام دیجانیوالی فرقہ وارانہ وارداتوں سے جہاں اقلیتی فرقہ خوف زدہ ہے وہیں ریاست بھر میں بدلتوں اور پچھڑوں پر بھی ظلم بڑھے ہیں! گزشتہ روز مسلم اسکالر عالم دین مولانا یعقوب بلند شہری کے دفتر میں چند صحافیوں کے وفد کے ساتھ اپنے اہم خیلات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر کابینہ اور ویسٹ یوپی کے باوزن سیاسی شخصیت شاہد منظور نے صاف کہاکہ ہمنے سبھی فرقہ اور مذاہب کے عوام کے ساتھ منصفانہ روش اختیار کی اور کہیں بھی بد عنوانی اور مشکوک تقرریاں ہماری سرکار کے دور اقتدار میں نہی کیگئی ہیں! شاہد منظور نے بتایا کہ آج ہر مورچہ پر ناکام ریاستی بھاجپا سرکار اکھلیش یادو کی سماجوادی سرکار کو بد نام کرنیکی نیت سے یہ پروپگنڈہ کر رہی ہے تاکہ اپنی کمیوں اور بربریت پر پردہ ڈال سکے ،ریاست کے سابق وزیر کابینہ حاجی شاہد منظور نے کہاکہ ہمارے اکھلیش سرکار کو بدنام کرنیوالی بھاجپا سرکار جان بوجھ کر جرائم کو چھپارہی ہے شاہدمنظور نے بیخوف کہاکہ آج کمشنری میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد کی باڑھ سی آگئی ہے سرکار جرائم کو قابو کرنے میں ناکام بن چکی ہے فرقہ وارانہ وارداتوں نے اقلیتی اور دلت فرقہ میں ہیجان بپیدا کر رکھاہے گؤ کشی کے نام پر اقلیتی فرقہ پر ظلم جاری ہے نتیجہ کے طور پر آجکل صوبہ کا عوام ذہنی طور پر بھاری دباؤ میں جینے کو مجبور ہے ! سابق وزیر کابینہ شاہد منظور نے کہاہیکہ گزشتہ چار ماہ سے ویسٹ یوپی میں لگاتار قاتلانہ حملوں، قتل، فرقہ وارانہ جھڑپوں اور لوٹ پاٹ کی سنسنی خیز وارداتیں عام ہیں مگر سب کچھ دیکھ تے ہوئے بھی پولیس اصل مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے پولیس بدمعاشوں، قاتلوں اور ڈکیتوں کو قابو کرنے میں اسلئے ناکام نظر آرہی ہیکہ ہر شاطر بدمعاش کا سیاسی آقاؤں سے تعلق بناہوا رہتاہے جس وجہ سے اصل ملزمان کو پولیس گرفتار کرنیمیں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہے اور بدمعاچ اسی کمی کا فائدہ اٹھاکر گزشتہ چار ماہ سے دہشت پھیلائے ہوئے ہیں یہ سبھی بااثر لوگ بخوبی سمجھتے ہیں شاہد منظور کا کہناہے کہ ہمارے پولیس افسر اور پولیس ملازمین نا کارہ اور لاپرواہ نہی ہے مگر بھاجپائی انکو سہی کام سے روکتے ہیں بھاجپائی کارکنان کے ذریعہ انتظامیہ اور پولیس عملہ کے کام کرنے کے عمل کو غلط دشا دیجارہی ہے افسران کو گمراہ کیا جارہاہے شاہد منظور نے عوام سے صبر سے رہنے اور حالات دیکھتے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران و کارکنان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنیکی امید ظاہرکی ہے شاہد منظور گزشتہ روز یہاں اپنے خصوصی پروگرام پر مولانا یعقوب بلند شہری سے ملاقات کیلئے آئے تھے آپنے یہاں اپنے سیکڑوں حمایتیوں اور سپا کارکنا ن سے بھی کافی دیر تک گفتگو کی !