کانگریس ’’گوشت کی سیاست‘‘کھیل رہی ہے۔ ،پارلیمنٹ میں ارون جیٹلی کاالٹاہی الزام، غنڈوں پرہوگی کارروائی منوہرپاریکرنے بیف کی کمی نہ ہونے کاوعدہ کیا، پورے ملک میں گؤرکشکوں کی غنڈہ گر دی جاری

نئی دہلی20جولائی:راجیہ سبھا میں گؤرکشاکے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔اگر ایسا کوئی کرتا ہے تو اس کی مذمت کے ساتھ گرفتاری بھی ہونی چاہئے۔واضح ہوکہ بی جے پی پرہی دوہری سیاست کاالزام لگتارہے ۔چنانچہ شمالی ہندمیں توگؤرکشکوں کی دہشت گردی جاری ہے ،آئے دن فرقہ وارانہ واقعات ہورہے ہیں دوسری طرف گوامیں بی جے پی بیف کی کمی نہ ہونے کاوعدہ کررہی ہے جس سے اس پردوہری سیاست کاالزام اپوزیشن لگاتارہاہے۔ارون جیٹلی نے الزام لگایا کہ کانگریس ’’گوشت کی سیاست‘‘کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لچگ واقعات کی سیاست بند ہونی چاہئے۔ارون جیٹلی نے کہا کہ اگر کسی ریاست میں گوہتیا پر پابندی ہے اور وہاں ایسی سرگرمیوں کوفروغ دیا جاتا ہے، تو وہ غلط ہے۔اس دوران ارون جیٹلی نے کچھ واقعات سے پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ بگڑنے کابھی ذکرکیا۔ارون جیٹلی نے بتایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات سے کچھ دن پہلے جلوس نکالے گئے کہ چرچ پر حملے ہو رہے ہیں۔جس ککی دنیا کے اندر تشہیر ہوگئی کہ بھارت میں چرچ پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ارون جیٹلی نے کہا کہ کچھ واقعات پر ایسا ریکٹ نہیں کرناچاہئے۔ایوان میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ گورکشا کے نام پر جرم کرنے والوں کے خلاف خود وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سخت لہجے میں انتباہ دے چکے ہیں۔واضح ہوکہ ان دھمکیوں کاان غنڈوں پرکوئی اثرنہیں ہورہاہے اس لیے اپوزیشن کاالزام ہے کہ وزیراعظم کی دھمکی محض دکھاواہے ۔اوروہ ان کے سامنے بے بس ہیں۔یہ بیانات صرف اپنی شبیہ بیرون ملک درست رکھنے کے لیے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گؤرکشا کے نام پر کسی کو قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔دلت پر جو ظلم ہو رہے ہیں، اس طرح کے معاملات میں کارروائی کے لیے کافی قوانین ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔حکومت اس کے لیے پورے طریقے سے مصروف عمل ہے۔