کویت نے ایرانی سفیر اور دیگر 14سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

کویت سیٹی 20جولائی:کویت نے ایرانی سفیر سمیت پندرہ سفارت کاروں کو اڑتالیس دنوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ کویت کی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایرانی سفیر کو ثقافتی مشن کے ساتھ ساتھ دیگر دفاتر بند کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی سفارت کاروں کے ایک دہشت گروپ کے ساتھ رابطوں کا پتہ چلنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ایران کے کویت میں فی الحال انیس سفارت کار موجود ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب قطر اور عرب ملکوں کے مابین پہلے ہی سفارتی بحران جاری ہے۔