بیس روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گاریزرو بینک،پرانے نوٹ بھی جاری رہیں گے

ممبئی19جولائی:بھارتیہ ریزرو بینک (آر بی آئی)جلد ہی مہاتما گاندھی سیریز 2005میں بیس روپے کانیانوٹ جاری کرے گا۔اس نوٹ کاڈیزائن فی الحال چلن میں 20نوٹ کے جیساہی ہوگا۔ریزرو بینک نے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ ان نئے نوٹوں کے نمبر پینل میں انگریزی کا حرف ’’S‘‘ہوگا۔نوٹ پر ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل کے دستخط ہوں گے۔ریزروبینک نے کہا کہ دونوں بڑی تعداد کے کھانے میں انگریزی کا حرف ’’S‘‘پرنٹ ہوگا۔مرکزی بینک نے کہاکہ اس نوٹ کاڈیزائن پہلے اسی سریزمیں جاری 20روپے کے نوٹ کی مانند ہوگا۔بینک کی طرف سے ماضی میں جاری تمام 20روپے کے نوٹ چلن میں بنے رہیں گے۔