ایم وینکیانائیڈونے نائب صدر جمہوریہ انتخاب کے لئے آج کاغذات نامزدگی داخل کیا نائب صدر عہدے کے لیے اپوزیشن امیدوار گوپال کرشن گاندھی ہے۔
نئی دہلی18جولائی:وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی کے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی کی موجودگی میں سابق مرکزی وزیرایم وینکیانائیڈونے نائب صدر انتخاب کے لئے آج کاغذات نامزدگی داخل کیے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران بی جے پی صدر امت شاہ، سینئر لیڈرمرلی منوہر جوشی کے ساتھ بی جے پی کے اتحادی جماعتیں اور دیگر علاقائی پارٹیوں جیسے انادرمک اور تلنگانہ کی راشٹر سمیتی کے کئی لیڈر بھی ان کے ساتھ موجودتھے۔شیوسینا بھی اس موقع پر ان کے ساتھ نظر آئی۔مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور این ڈی اے کے کئی سینئر لیڈر ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ان کے نام کی تجویز دی اور ان کی حمایت کی۔بی جے پی پارلیمانی بورڈنے کل وینکیا نائیڈو کو این ڈی اے کا نائب جمہوریہ صدر کے عہدہ کا امیدوار بنانے کافیصلہ کیاتھا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے نامکن دائر کرنے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی شہری ترقیات اوراطلاعات ونشریات کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ضمنی صدارتی انتخابات پانچ اگست کو ہونے ہیں۔نائیڈو کی ٹکر اپوزیشن کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی سے ہے۔