لوک جن شکتی پارٹی عوام کی بھلائی اور خوشحالی کی ضامن !رام بلاس پاسوان

سہارنپور(احمد رضا) گزشتہ روز دہلی کے دس جنپتھ واقع پر رونق بنگلے میں لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام بلاس پاسوان نے سادگی کے ساتھ اپنا یوم ولادت مناکر ملک کے عوام کو جو پیغامدیاہے وہ لمبے عرصہ تک یاد رکھا جائیگا ،۱۲ جن پتھ واقع اپنی کوٹھی پر مرکزی وزیر پاسوان نے جس انداز سے اپنی فیملی ، چند خاص دوستوں اور پارٹی قائدین کے ساتھ یہ جشن برتھ ڈے منایا اسکی جس قدر تعریف کیجائے وہ کم ہے نہ شور نہ ہنگامہ چاروں جانب سبھی کے چہروں پر مسرت اور راحت بھری مبارکباد ! مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی اس گھریلو برتھ ڈے تقریب کی بابت گزشتہ روز ہمیں ایل جے پی کے قومی سیکریٹری محمدصابر خاں نے بتایا ہے کہ ہماری پارٹی اور پارٹی سپریمو پاسوان بھائی کی سوچ عام آدمی کو عزت اور راحت بخشنے والی سوچ ہے ہم فائیو اسٹار سوچ کے قطعی مخالف ہے پاسوان بھائی کا یہ برتھ ڈے عام لوگوں کے لئے اچھا پیغام ہے ہم سبھی کیلئے برابری کا معاملہ پسند کرتے ہیں! سبھی فرقوں کی بھلائی کیلئے ہی ہے محمد صابر خاں نے کہاکہ ہماری تنظیم خالص عوامی تنظیم ہے ہماری سادگی اور عوام دوستی کا نمونہ پیش کر نیکے لئے بس اتناہی کافی ہے کہ گزشتہ روز دہلی کے ۱۲ جن پتھ پر لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ کا یوم ولادت بڑی ہی سادگی کے ساتھ منایاگیا اس تقریب پر ملک کے چراغ پاسوان، عبد الخالقاور محمد صابر خان کے ساتھ ساتھ دیگر ملک کے چند نامور اور معزز سیاسی افراد نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں پارٹی سربراہ اور مرکزی وزیر فوڈاور سول سپلائی رام ولاس پاسوان نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ سے ہی قومی مفاد میں کام کیاہے لوک جن شکتی پارٹی کے قیام کا مطلب ہی اس پلیٹ فارم کو مظلوموں کے حق کے لئے استعمال کرنا تھا آج یہ جماعت اپنا سترواں یوم تاسیس منارہی ہے جو ہم سبھی کے لئے اہم موقع ہے ہم اس موقع پر یہ عہد لیتے ہیں کہ ہم اور ہماری تنظیم ہمیشہ ہی غریبوں، دلتوں اور پچھڑوں کی آواز میں آواز ملانے کا اپنا حق ادا کرتی رہیگی آپنے کہا کہ پارٹی میری نہی آپ سبھی کی ہے ہم سبھی کو ملکر عوام کے بھلے کے لئے اہم اور قابل قدر عملی کردار ادا کر ناہوگا۔ ممبر لوک سبھا اور پارٹی پارلیمنٹری بورڈ کے رکن راغ پاسوان نے کہاکہ ہماری تنظیم ہمیشہ سے ہی عوام دوست تنظیم کا کردار ادا کر تی رہی ہے عوام کا پیار ہی ہماری طاقت اور کامیابی ہے پارٹی کے سیکریٹری جنرل عبد الخالق نے اس موقع پر کہا کہ رام ولاس پاسوان غریبوں کے مسیحا ہیں اور ہماری تنظیم ملک کے سبھی پچھڑوں، دلتوں، پسماندہ اور مزدور طبقہ کی اپنی جماعت ہے ہماری سوچ سبھی کے بھلے کے لئے ہے۔ پارٹی کے قومی سیکریٹری محمد صابر خاں نے کہاکہ ہمارے قائد رام ولاس پاسوان نے ہمیشہ ہی ملک کے کروڑوں دبے کچلے عوام کی نمائندگی کی ہے اور ہم سبھی ہمیشہ مظلوموں کی پشت پناہی کرتے رہیں گے پارٹی کے قومی سیکریٹری صابر خان نے کہاکہ ہماری سوچ سبھی کیلئے پوزیٹیو رہی ہے ہم ہمیشہ آئین کی حدود میں رہکر سبھی کے حقوق کی خاطر لڑتے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ملک کی سیاست میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے وقت وقت پر اپنی سیاسی اور ملکی مفاد والی سوجھ بوجھ کا نمونہ پیش کردنیوالے سگرم سیاست داں دلتوں اور بچھڑوں کے مسیحا رام ولاس پاسوان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہی رام پلاس پاسوان نے اپنی سیاسی سوجھ بوجھ کے نتیجہ میں ہی نئی تنظیم لوک جن شکتی پارٹی کی تشکیل کی اور اپنی قابلیت کے بل پر ہی ہمیشہ لوک سبھا چناؤ میں اپنے امیدوار جتاکر بہ آسانی بھیجے ہیں آپکی تنظیم لوک جن شکتی پارٹی میں آپ خد آپکے بیٹے چراغ پاسوان، سینئر سیکریٹری جنرل عبد الخالق اور قومی سیکریڑری صابر خاں کے لئے ہمیشہ ملک کے دلت ، پچھڑے اور پسماندہ عوام کی بہبودگی کے لئے بہت سے عملی کام انجام دیچکی ہیں اسی طاقت سے آگے بڑھتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی آنے والے عرصہ میں اپناستر واں سیاسی سال کو مکمل کرنے جا رہی ہے!