جریدہ مزگان کا گولڈن جوبلی شمارہ جلد

سہارنپور (احمد رضا) اردو کے سینئر ادیبڈاکٹر نوشاد مومن نے ایک گفتگو کے دوران آج بتایاہے کہ ۱۹۹۹ سے لگاتار اردو زبان میں شاؤ ہونے والا معیاری جریدہ مزگان کا گولڈن جوبلی شمارہ ( بہار کا معاصر ادب نمبر) ہوگا ، ماہنامہ مزگان کے چیف اڈیٹر وسینئر ادیبڈاکٹر نوشاد مومن نے بتایاہیکہ ہمارا جریدہ کلکتہ سے ضرور شائع ہوتاہے مگر اس جریدہ میں پورے ملک کی ادب پسند اور ادب نواز نئی نسل کے لئے بہت کچھ مواد سبق آموز اور باعث رہنمائی ہوتاہے ڈاکٹر مومن نے بتایاکہ یہ جریدہ کلکتہ کے علاوہ بہار ، ایم پی اور اتر پردیش کی سرزمین پر اپنا اچھا اثر رکھے ہوئے ہے آپنے ادیبوں اور شعراء حضرات سے گزارش کی ہیکہ اگر وہ اس گولڈن جوبلی شمارہ میں اپنی تخلیقات ، مضامین اور اشعار وغیرہ شائع کرانا چاہیں تو رابطہ کریں !