سہارنپور ( احمد رضا)گزشتہ ۲۴ جون کو ضلع کے سینئر ایڈوکیٹ ہیم سنگھ رانا کے بیٹے ایڈوکیٹ دگوجے سنگھ اپنے منشی کے ہمراہ کسی مقدمہ کی پیروی کیلئے روڑکی گئے تھے انکے موبائل پر اسی روز شام تک بات بھی ہوتی رہی مگر اسکے کچھ وقت بعد سے آج تک انکا اور انکے منشی کا کچھ بھی پتہ نہی لگ پایاہے ہردوار، روڑکی اور سہارنپور کے وکلاء گزشتہ پندرہ دنوں سے لگاتار پولیس اور انتظامیہ سے انکی بر آمدگی کی مانگ کرتے رہے مگر پولیس نے کوئی ایکشن نہی لیا آج صبح دس بجے سے سیکڑوں وکلاء کلکٹریٹ سے لیکر سول کورٹ چوراہے تک مین راستہ روک کر کھڑئے ہوگئے اور اپنے ساتھی وکیل اور منشی کی بر آمدگی میں بری طرح سے ناکام ہونے پر پولیس اور ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرتے رہے اس خبر سے ضلع کے افسران کے ہاتھ پاؤں پھولنے لگے اور پھر شروع ہوا وکلاء کو منانے اور مطمئن کرنے کا سلسلہ لیکن ایک گھنٹہ کے راستہ جام نے پورے شہر کے انتظام اور ٹریفک کو درہم برہم کرکے رکھ دیا پولیس افسران ہر ممکن تعاون کا وعدہ کرتے نظر آئے بھیڑ کا دباؤ بڑھتا دیکھ کلکٹر پرمود پانڈیا اور پولیس چیف ببلو کمار نے تین دن کا وقت مانگا اور یہ یقین دہانہی بھی سبھی وکلاء کو کرائی کہ اگلے تین دنوں تک وکیل دگوجے سنگھ اور انکے منشی کا سراغ لگا لیاجائیگا اس یقین دہانی کے بعدہی یہاں چوراہے پر موجود سیکڑوں وکلا نے جام کو کھولنے کا اعلان کیا اور واپس کام پر لوٹ آئے!